Education تعلیم

مانو میں فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کورسز۔ داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی تک توسیع

حیدرآباد، (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مختلف گوشوں سے موصول ہوئی نمائندگیوں کے پیش نظر فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن کے مختلف کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 9 جولائی 2025 ءتک توسیع کی ہے۔ سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کی جانب سے سرٹیفکیٹ، ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ پروگرامس میں داخلے دیئے جاری ہیںہے۔ داخلوں کے لیے درخواستیں صرف آن لائن ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی کے بموجب بی ایس سی فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن ان دونوں کورسز کا دورانیہ چار سال ہے۔ جبکہ ڈپلوما ان فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن 2 سال کے کورسز ہیں۔ اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ ان فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن ایک سال کے کورسز ہیں۔
پروفیسر عبدالواحد کے مطابق مانو ماڈل اسکول اور مانو پالی ٹیکنیکس کے طلبہ کے لیے فیس میں خصوصی رعایت کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 8106528786 سے یا یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر عبد القوی نے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل لکھنؤ کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ۔ کالج  پہنچکر ذمہ داری سنبھالی

Paigam Madre Watan

پریم چند کی تخلیقات آج بھی ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہیں: پروفیسر شاہد رضوی شعبہ اردومگدھ یونیورسٹی بودھ گیامیں پریم چند کے یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد

Paigam Madre Watan

غیاث احمد کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Paigam Madre Watan

Leave a Comment