Education تعلیم

اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ ITEP میں داخلوں کا اعلامیہ جاری

حیدرآباد، 2 مارچ(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب یونیورسٹی میں 4 سالہ بی ایڈ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (ITEP) میں داخلے کے خواہشمند طلبہ NTA کی ویب سائٹ پر اپنے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2026 مقرر ہے۔
ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر ایم ونجا کے مطابق مانو کے حیدرآباد کیمپس میں بی اے بی ایڈ (سیکنڈری)، بی ایس سی بی ایڈ (سیکنڈری)، بی کام بی ایڈ (سیکنڈری) کورسس دستیاب ہیں۔ جبکہ دربھنگہ، بہار کیمپس میں بی اے بی ایڈ (پریپریٹری) میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ہر کورس میں 50 نشستیں دستیاب ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا اسکول آف ایجوکیشن ہندوستان کا سب سے بڑا ایجوکیشن اسکول ہے۔ جہاں پر حیدرآباد کے علاوہ دربھنگہ (بہار)، سری نگر (کشمیر)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، آسنسول (مغربی بنگال)، چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد، مہاراشٹرا)، بیدر (کرناٹک)، نوح (ہریانہ)، سنبھل (اتر پردیش) میں کالج آف ٹیچر ایجوکیشن چلائے جارہے ہیں۔ فی الحال بی ایڈ ITEP کے کورسز صرف حیدرآباد اور دربھنگہ کیمپس میں دستیاب ہے۔ اردو یونیورسٹی میں انٹگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن کا 4 سالہ کورس تین سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ اردو یونیورسٹی کے اسکول آف ایجوکیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بڑے پیمانے پر سرکاری نوکریاں حاصل ہورہی ہیں۔
بی ایڈ ITEP میں داخلے نیشنل کامن انٹرنس ٹسٹ (NCET) کے ذریعہ حاصل کیے جاسکتے ہیں ، جن کا اہتمام نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (NTA) کی جانب سے کیا جارہاہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبہ لنک https://exams.nta.nic.in/ncet/ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ تفصیلی پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

مسلم طلبہ کی ڈراپ آئوٹ شرح تشویشناک۔ سنجیدہ حل ضروری: پروفیسر کنڈو

Paigam Madre Watan

دہلی اور پنجاب کو چھوڑ کر ملک میں کہیں بھی سرکاری اسکولوں پر بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے لیے کام نہیں کیا جا رہا ہے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

ادباء و شعراء اعلیٰ قدروں کی مدبرانہ انداز میں رہنمائی کریں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment