Delhi دہلی

مطیع الرحمن عزیز ایم ای پی کی جانب سے سی پی رادھا کرشنن جی کو نائب صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارکباد

  نئی دہلی، 10 ستمبر 2025 (نیوز رپورٹ : پریس ریلیز) – قومی اقلیتی صدر مطیع الرحمن عزیز آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے آج سی پی رادھا کرشنن جی کو بھارتی جمہوریہ کے نائب صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے جو جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ مطیع الرحمن عزیز نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا، "سی پی رادھا کرشنن جی کاانتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ان کی لمبی سیاسی اور سماجی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ سابقہ مہاراشٹرا گورنر اور بی جے پی کے سینئر رہنما کے طور پر ان کی تجربہ کاری ملک کی ترقی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قومی سطح پر ان کی قیادت راجیہ سبھا کو مزید فعال اور موثر بنائے گی۔
"انہوں نے مزید کہا، "نائب صدر صاحب کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں۔ میں پرامید ہوں کہ آپ کی قیادت میں ملک کی تمام کمیونٹیز، خاص طور پر اقلیتی برادریاں، مزید بااختیار ہوں گی اور قومی ترقی کا حصہ بنیں گی۔ یہ انتخاب ہمیں سکھاتا ہے کہ اتحاد اور خدمت ہی ملک کی بنیاد ہیں۔ "مطیع الرحمن عزیز آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی، جو قومی اقلیتی حقوق کی جدوجہد میں سرگرم ہیں، نے اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نائب صدر منتخب کی حمایت کریں اور ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات کو نظر انداز کر کے قومی مفادات کو ترجیح دینے کا ہے۔یہ مبارکباد کا پیغام قومی اقلیتی کمیونٹی کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو ہمیشہ سے ملک کی سیاسی ترقی میں حصہ دار رہی ہے۔ مطیع الرحمن عزیز نے آخر میں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن جی کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔

Related posts

اسلامی اقدار نئی غزل کے روشن استعارے کی حیثیت رکھتی ہیں: پروفیسر کوثر مظہری

Paigam Madre Watan

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی میں’’ انڈیا‘‘اتحاد کی حمایت کرے گی

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप ने स्वर्ण युग में प्रवेश किया, हजारों प्लॉट पेश किए

Paigam Madre Watan

Leave a Comment