Delhi دہلی

شری گرو تیغ بہادر جی کی 350ویں شہیدی برسی کے موقع پر سری نگر میں منعقدہ نگر کیرتن میں اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اور جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شرکت کی

نئی دہلی؍پنجاب، شری گرو تیغ بہادر صاحب کی 350 ویں شہیدی برسی کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سری نگر میں منعقدہ نگر کیرتن پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے شرکت کی۔ اس موقع پر اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار بھگونت سنگھ مان نے نگر کیرتن جتھے کو سری نگر سے آنندپور صاحب کے لیے روانہ کیا۔ یہ جتھا 22 نومبر کو آنندپور پہنچے گا، جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے شری گرو تیغ بہادر صاحب کے یومِ شہادت کے موقع پر کئی شاندار پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس نگر کیرتن میں جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی شریک ہوئے اور گورو صاحب جی کا آشیرواد لیا۔اروند کیجریوال نے کہا کہ آج اتنی مقدس جگہ پر آنے کا موقع ملا۔ اس روحانی یاترا میں شامل ہونا میرے لیے باعثِ سعادت ہے۔ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ یہ موقع ملا۔ شری گرو تیغ بہادر صاحب جی کی انسانیت کی حفاظت، قربانی اور بے مثال شہادت کی داستان کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہر شخص کو شری گرو تیغ بہادر جی کے عظیم حوصلے، بے خوفی اور انسانیت کے پیغام کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔اروند کیجریوال نے ایکس پر لکھا کہ شری گرو تیغ بہادر جی کی 350 ویں شہیدی برسی کے موقع پر گوردوارہ صاحب چھٹی پاتشاہی، سری نگر میں ہوئے پُنیہ نگر کیرتن میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز اور ایک روحانی تجربہ تھا۔ اب ہمارا فرض ہے کہ گرو صاحب جی کی انسانیت کی حفاظت، قربانی اور شہادت کی یہ لازوال داستان آنے والی نسلوں تک پہنچے، تاکہ ہر بچہ شری گرو تیغ بہادر جی کے بے مثال حوصلے، نڈر طبیعت اور انسانیت کے پیغام سے واقف ہو سکے اور اسے اپنی زندگی میں اپنا سکے۔

Related posts

Heera Group’s appeal for “Qarz e Hasna” came into contact with More Publice

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت مہرولی اسمبلی کے گاؤں کی ترقی پر 10 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

ماہ رجب ۱۴۴۵ھ کا چاند دیکھا گیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment