Delhi دہلی

ماہ جمادی الاخریٰ۱۴۴۷ھ کا چاند نظرنہیںآیا

دہلی:۲۱؍نومبر ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ ۲۹؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۱؍نومبر ۲۰۲۵ء بروزجمعہ بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا،نئی دہلی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ جمادی الاخری ۱۴۴۷ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموںسے بذریعہ فون رابطے کیے گئے، لیکن اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں سے بھی رؤیت ہلال ماہ جمادی الاخری ۱۴۴۷ھ کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ۲۲؍نومبر ۲۰۲۵ء بروزہفتہ جمادی الاولیٰ کی۳۰؍ویں تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

हीरा ग्रुप ने सोने का व्यापार व्यवसाय शुरू किया

Paigam Madre Watan

ایم سی ڈی میں بی جے پی کے 15 سال کے اقتدار کے دوران، 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 47 شہروں میں دہلی کا درجہ کبھی 42، کبھی 39، کبھی 37 تھا: درگیش پاٹھک

Paigam Madre Watan

سروودیا ودیالیہ منڈاولی، نمبر 2 کی نئی عمارت منڈاولی، چندر وہار، ونود نگر سمیت قریبی علاقوں کے 4000 سے زیادہ بچوں کے لیے بہترین تعلیم کا مرکز بن جائے گی: وزیر تعلیم آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment