Delhi دہلی

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پریس کانفرنس سے خطاب

زمین مافیا ایجنٹوں کی دراندازی کا کیا خلاصہ

نئی دہلی: بنگلور (رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے علاقے فضل ٹاون میں واقع ہیرا مارٹ کے مقام پر ہیرا گروپ آف کمپنیز کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ پریس کانفرنس ہیرا گروپ کے ممبران، سپورٹرز اور عوامی مسائل سے متعلق تھی، جہاں ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے کاروباری گروپ کی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں اور سماجی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز بھارت کی اہم کاروباری تنظیموں میں سے ایک ہے جو مختلف شعبوں میں سرگرم ہے۔ انہوں نے ہیرا گروپ کے مالیاتی معاملات کی شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرمایہ کاروں اور ممبران کے ساتھ مکمل دیانت داری سے کام کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نوہیرا شیخ، جو خود ایک ماہر تعلیم اور کاروباری شخصیت ہیں، نے خواتین کی معاشی اور سماجی بااختیاری پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم خواتین کو کاروبار، تعلیم اور خودمختاری دینے کے لیے کام کر رہی ہے، خاص طور پر مسلم اور پسماندہ طبقات کی خواتین کے لیے،انہوں نے ہیرا گروپ ممبران سپورٹرز ایسوسی ایشن (HGMSA) کے حوالے سے بات کی اور اعلان کیا کہ تمام ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد ہی نئی سکیموں اور فلاح و بہبود کے پروگراموں کا آغاز کیا جائے گا۔
ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس درمیان بنگلور میں واقع ہیرا گروپ مارٹ پر ہوئی دراندازی کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ عقیل اور منیب جو سابقہ دنوں میں عبد اللہ اور راشد کے نام سے عوام کے درمیان متعارف تھے، ہیرا گروپ کے مارٹ میں ای ڈی آفیسر بتا کر داخل ہوئے اور تمام برقی آلات کے روابط کو منقطع کردیا اور کیمرے وغیرہ کے کنیشن کاٹ کر وہاں مقیم ہو گئے، عقیل اور منیب جنہیں کمپنی سابقہ دنوں میں ملازمت پر رکھتی تھی آج وہ کمپنی کو بلیک میل کرنے اور نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، آیا یہ بات عقیل اور منیب ہی بتا سکتے ہیں کہ ان کے پیچھے کون لوگ کارفرما ہیں، لیکن یہ بات واضح ہے عقیل اور منیب کی نیت کمپنی کو نقصان پہنچانے کی ہے، اور ممکن ہے کمپنی میں دخول ہی اپنی غلط نیت سے کیا ہو، وقت گزرنے کے ساتھ دوران ملازمت عقیل اور منیب نے ہیرا گروپ کے قیمتی دستاویزات پر قبضہ جمالیا اور چیک وغیرہ پر فرضی دستخط کرتے ہوئے کمپنی کو نقصان پہنچانے کے لئے حد سے تجاوز کرنے لگے۔ عقیل اور منیب جب اپنے فرضی اور ڈھونگی معاملات پر قابض ہوتے اور کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھتے ہیں تو پہلے حیدر آباد میں ایف آئی آر درج کراتے ہیں اور بعد میں اسی معاملے پر کرناٹک کے شیموگہ شہر میں ایف آئی آر درج کراتے ہیں، کم عمر مگر دماغ سے شرپسند عناصر عقیل اور منیب کم وقت میں زیادہ پیسے کے جھانسے میں ہر قدم پر تجاوز کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں، کچھ احباب کا کہنا ہے کہ عقیل اور منیب کی پشت پناہی اسلم سیٹھ نام کا کوئی شخص کر رہا ہے، مگر اس بات کے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ البتہ زمین مافیاﺅں کے اشاروں پر عقیل اور منیب نامی شرپسند کام کرتے ہیں یہ بات معقول اور ممکن دکھائی دیتی ہے کیونکہ ہیرا گروپ کی مہنگی ترین زمین جائیداد دشمنوں کی آنکھوں کا بال بن گیا ہے۔
ماضی میں ہیرا گروپ اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی جانب سے تحقیقات اور پوچھ گچھ کے حوالے سے بھی مختصر ذکر کیا گیا، لیکن انہوں نے اسے "سیاسی دباو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور قانونی طور پر ان کا دفاع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون اور عدالت ہیرا گروپ کو انصاف دلائے گی، سرکاریں، اور کرسیوں پر بیٹھے ہوئے لوگ تو آتے جاتے رہیں گے، مگر ملک کا قانون ہمیشہ قائم رہے گا، ہیرا گروپ آف کمپنیز کو ایک دن سرخروئی میسر ہوگی، اور تمام سرمایہ کار اس بات کا معجزہ دیکھیں گے کہ حق ہمیشہ غالب آتا ہے۔ انصاف تاخیر سے آتا ہے مگر ضرور باالضرور آتا ہے۔ واضح رہے ڈاکٹر نوہیرا شیخ ایک معروف بھارتی خاتون کاروباری شخصیت ہیں جو ہیرا گروپ کی بانی ہیں۔ وہ مختلف کاروباری شعبوں (بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور فلاحی کام) میں سرگرم ہیں اور انہیں "عالمہ” اور "MEP Supremo” کے خطابات سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ان کی تنظیم کا دائرہ کار جنوبی اور مغربی بھارت کے کئی ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ پریس کانفرنس ان کے حامیوں اور کاروباری شراکت داروں کے لیے ایک اہم موقع تھا جہاں انہوں نے اعتماد بحال کرنے اور مستقبل کے وژن کو شیئر کرنے کی کوشش کی۔

Related posts

مودی سرکار کا سوتیلی ماں والا سلوک، یوم جمہوریہ پر دہلی اور پنجاب کی جھانکی کی اجازت نہیں دی : AAP

Paigam Madre Watan

Woman Entrepreneur Alleges Harassment and Land Encroachment Despite Court Orders

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ ’سود سے پاک تجارت ‘پہلے جیسی حالت میں چلے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment