National قومی خبریں

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بی این ایس ایس نے خیر مقدم کیا

بیدر , بیدر ناگرکا سنمارگا سمیتی  نے کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس کے تحت 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سمیتی نے اس اقدام کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نئی نسل کو موبائل اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے اور ان کی بہتر تربیت و تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی منشیات کے استعمال پر سخت قوانین کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا اس کے علاوہ حکومت سے تمباکو مصنوعات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیدر کے پتریکا بھون میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایس ایس کے صدر ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا کہ آج کے دور میں کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ وقت گزارنا ان کی تعلیم، صحت اور اخلاقی تربیت پر منفی اثر ڈال رہا ہے، اس لیے حکومت کا یہ قدم نہایت ضروری اور بروقت ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر نے اعلان کیا کہ بیدر ناگرک سنمارگا سمیتی کی جانب سے تمباکو مصنوعات خصوصاً گٹکا کے مضر اثرات کے خلاف بھی ایک وسیع شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کے مختلف محکموں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں فعال کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل کو تمباکو اور دیگر منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ اس ضمن میں مذہبی رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ مذہبی رہنماؤں کی قیادت میں روزآنہ بیس دیہاتوں کا دورہ کیا جائیگا اور دیہی باشندوں سے تمبا کو مصنوعات کے نقصانات سے آگاہ کیا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ والدین، اساتذہ اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی اس جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ پولیس، ایکسائز اور محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مہم میں فعال کردار ادا کریں۔سمیتی نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مندر، مسجد اور چرچ جیسے مذہبی مقامات کو مرکز بنا کر اطراف کے علاقوں میں بیداری مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچ سکے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف اختیار کی گئی پالیسی کا بھی خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ معاشرے کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں بیدر سنمارگا سمیتی کی جانب سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے، جس میں سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمباکو اور منشیات کے خلاف مہم میں حکومتی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ مکتوب بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ اور متعلقہ وزراء تک بھی روانہ کیا گیا ہے۔   بعد ازاں ڈاکٹر عبد القدیر نے  بی این ایس ایس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بیدر  کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات بھی کی، جس میں تمباکو مصنوعات کے خلاف مہم شروع کرنے اور سرکاری محکموں کو اس میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی این ایس ایس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈاکٹر عبد القدیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے پر عملی اقدامات کیے جائیں گے اور تمام متعلقہ محکموں کی ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی جائے گی تاکہ مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

Related posts

नेशनल यूनियन ऑफ़ जर्नलिस्ट्स उत्तर प्रदेश की जिला कार्यकारिणी गठित

Paigam Madre Watan

Suspected murderers enter bungalow by posing as ED officer

Paigam Madre Watan

اتر پردیش اردو اکادمی میں عالمی یوم اردو کاانعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment