Delhi دہلی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ میں ایران کے سفیر سے کانگریسی وفد کی ملاقات

ایرانی سپریم لیڈر، شہید آیت اللہ علی خامنہ ای صاحب کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، میں اپنی جانب سے، کانگریس پارٹی اور اقلیتی شعبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ، نئی دہلی پہنچا۔ اس موقع پر ہندوستان میں ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر محمد فتح علی صاحب، ہندوستان میں آیت اللہ خامنہ ای کے نائب نمائندہ مولانا ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی صاحب، اور ایران سے ہندوستان کے لیے فرسٹ سیکریٹری جناب نعمتی صاحب سے تفصیلی اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ تعزیت پیش کرنے کے بعد گفتگو کے دوران ہندوستان اور ایران کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میں نے اس موقع پر انہیں یقین دلایا کہ اس غم کی گھڑی میں میں اور میری پوری پارٹی ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای صاحب کی شہادت کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مستقبل میں اگر ہماری حکومت قائم ہوتی ہے تو ہم ایران جیسے بہادر ملک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے، اور خاص طور پر گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو ہندوستان کے لیے مزید سہل بنانے کے لیے ایران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آخر میں، میں ایک بار پھر اپنی جانب سے، اپنی پارٹی اور اپنے شعبہ کی طرف سے اس عظیم اسلامی رہنما کی شہادت پر پُر خلوص خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Related posts

جمعیتہ علماء مدنی روڈ کی جانب سے ڈاکٹر ساجد نعیم کا شاندار استقبال

Paigam Madre Watan

پٹیل نگر علاقے میں ترقییاتی کام جاری ہیں : راج کمار آنند

Paigam Madre Watan

وزیر تعلیم آتشی نے کیجریوال حکومت کے فلیگ شپ اسکول – دہلی ماڈل ورچوئل اسکول کا دورہ کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment