Delhi دہلی

ایس ڈی پی آئی نے75ویں یوم جمہوریہ کو ملک بھر میں تزک و احتشام سے منایا

نئی دہلی ۔ ( پی ایم ڈبلیو نیوز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے ملک بھر میں قومی پرچم لہرا کر 75ویں یوم جمہوریہ کو تزک و احتشام سے منایا ۔ نئی دہلی میں ایس ڈی پی آئی کے مرکزی دفتر کے احاطے میں منعقد تقریب میں قومی جنرل سکریٹری محمد اشرف نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر دہلی پارٹی لیڈر ڈاکٹر آئی اے خان اور دیگر لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ” جمہوریہ کے وجود کا احساس تب ہی ہوتا ہے جب ہر شہری اور برادری آئین کے اقدار جیسے آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے سے فائدہ اٹھاتے ہیں”۔

Related posts

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی کتاب میلہ میں محفل شعرو سخن اور مصنفین سے ملاقات پروگرام

Paigam Madre Watan

منجیت سنگھ روزنامہ اجالا پنجاب، صحافت کا ڈاکو

Paigam Madre Watan

این آئی اے کے ذریعے فرقہ وارانہ رائوڈی شیٹرس کی پشت پناہی کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے برابرہے: ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment