ناندیڑ: کو اورنگ آباد شہر میں خادمین امت کی طرف سے منعقد قرآن فہمی پروگرام 17 – کے تحت ’’سیمینار بعنوان تدریس معہ اسلامی نکات ‘‘ کی ایک باوقار تقریب میں سعدیہ فاطمہ مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کی تحریر کردہ انعام یافتہ کتاب’’ فلسطین ماضی حال اور مستقبل ‘‘ کا اجراء کیا گیا ، اس کے علاوہ ایک اور انعام یافتہ تحریر پر شائع کتاب’’ تدریس اسلام کے سائے میں ‘‘کا رسم اجراء کیا گیا ۔سوداگر مہمان خانہ نزد موتی والافنکشن ہال کٹ کٹ گیٹ اورنگ آباد کی اس تقریب میں خادمین امت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی کوثر آفاق صاحب کی صدارت میں عمل میں آئی ، اورنگ آباد سے مفتی نعیم خان صاحب ، سابقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب سرتاج شاکر صاحب ، قومی اُردو شکشک کرم چاری سنگھ بھارت کے سینیئر نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب ، مائنڈس اینڈ موشن اورنگ آباد کے ڈائیریکٹر جناب عبد الباسط صدیقی صاحب ، نیشنل اُردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر مرزا سلیم بیگ صاحب ، دختران امت کی نائب صدر محترمہ شازیہ باجی صاحبہ ، قومی اردو شکشک کرم چاری سنگھ مہاراشٹر کی خاتون شعبہ کی صدر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ اور محترمہ نفیس بیگم صاحبہ نے سہ نشین کو رونق بخشی ، بیڑ ، بلڈانہ ، ممبئی ، تھانہ ، ناندیڑ اور اورنگ آباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر س نے بھی شرکت کی۔سعدیہ فاطمہ نے نصاب کے تعلق سے یہ بتا یا کہ نصاب کو قرآن سے جوڑنے کا مقصد اخلاقی تعلیم کو جوڑنا ہے ، جو تعلیمی پالیسی ہے ، ہم اس سے منہ نہیں موڑ سکتے ، اس میں کوتاہی گناہ کی مرتکب ہوتی ہے ، انھیں ٹرافی اور سند دی گئی ، سعدیہ فاطمہ کی کارکردگیوں کو بہت سراہا گیا ، اور سب خاندان والوں نے مبارکباد پیش کی ۔
next post
Related posts
Click to comment