National قومی خبریں

عراق میںہوئے حملے کی علما نے سخت الفاظ میں کی مذمت, مقصد حسینی ٹرسٹ نے عراقی حکومت اور عوام سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا کیااظہار

عراق میںہوئے حملے کی علما نے سخت الفاظ میں کی مذمت
مقصد حسینی ٹرسٹ نے عراقی حکومت اور عوام سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا کیااظہار

لکھنؤ(پریس ریلیز)(29؍جولائی،2026)کشمیری محلہ واقع مقصد حسینی ٹرسٹ کی جانب سے کشمیری محلہ واقع ایم ایچ ہال میںبعد نماز ظہرین ایک جلسہ ادارہ کے سربراہ، عالم نگر جامع مسجد کے امام جمعہ اور شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے رکن مولانا سید رضاحسین رضوی کی صدارت میںمنعقد ہوا۔ جلسہ کی نظامت مولانا شاہد حسینی نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت ربانی سے مولانا اختر حسین نے کیا۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رضاحسین نے عراق میں اربعین کے موقع پربدھ کی صبح کربلا صوبے میں اربعین حسینی کے مواکب اور زائرین پر ہوئےمیزائل حملےکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے انتہائی بزدلانہ،دہشت گردانہ اور قابل مذمت ہیں۔انہوں کہا کہ جو رپورٹیں آرہی ہیں اس سے معلوم ہوا ہے کہ بصرہ، واسط، نینویٰ اور کربلا کے صوبوں میں’الحشد الشعبی‘کی افواج کے اڈوے بھی نشانہ بنے ہیں۔ان حملوں میں 20 لوگ کے شہید اور 32 کےزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملوں میں متعدد عراقی شہریوں کی شہادت پر تعزیت اور عراق کی حکومت اور عوام سے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہارکیاگیا۔
جلسہ میں مولانا رضاحسین جرولی، مولانا اختر حسین، مولانا شہاب حسین،مولانا ابوالفضل ، مولانا فیصل مرزا کے علاوہ ادارہ کا عملہ موجود تھا۔
اس موقع پر سبھی علما نے متفقہ طور پر کہا کہ یہ جارحیت عراق کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ایک واضح حملہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2، پیراگراف 4 اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے۔علما نےکہا کہ ہم بارگاہ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ پرودگار سبھی زائرین حضرت امام حسین کو محفوظ رکھے۔اس موقع پر حملے میں شہید ہوئے افراد کیلئے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی گئی ۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو خواتین کی با اختیاری کیلئے سرگرم و فعال کامیابیوں کے عوض اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

संदिग्ध हत्यारे ईडी अधिकारी बनकर बंगले में घुसे

Paigam Madre Watan

My fight will be against injustice and oppression

Paigam Madre Watan