National قومی خبریں

حضرت خسرو حسینی ؒ کی محنتوں کا ثمرہ ،کے بی این ہائوز آف اسپورٹس کی قومی سطح پرشناخت

حضرت خسرو حسینی ؒ کی محنتوں کا ثمرہ ،کے بی این ہائوز آف اسپورٹس کی قومی سطح پرشناخت
کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ نظم و ضبط اور باہمی احترام کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں
کے بی این گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے حضرت ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ کا خطاب
غفران مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینیؒ کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
گلبرگہ تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و معزز صدرنشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی ، معزز چانسلر کے بی این یونیورسٹی و معزز چیئر مین کرناٹک بورڈ آف اوقاف نے کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے والد بزرگوار غفران مآب خلدمکان حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینیؒ صاحب قبلہ کی خدمات اور ان کی دوراندیش سوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آپ نے فرمایا کہ پیشرو سجادہ نشینؒ کی ہی محنتوں کا ثمرہ  ہے کہ آج کے بی این ہائوز آف اسپورٹس کے تحت منعقد کئے جا رہے اسپورٹس مقابلوں کو قومی سطح پر شناخت اور پہچان مل رہی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ بانی چانسلرؒ کی رہنمائی میں ان مقابلوں کو مسلسل وسعت ملی اور آج فٹ بال، کرکٹ اور ہاکی کی متعلقہ اسپورٹس اسوسی ایشنیں بھی اسے قومی سطح کے ٹورنامنٹ کی حیثیت سے تسلیم کر رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اسے موجودہ قومی سطح تک پہنچانے کا سفر کئی برسوں کی محنت، منصوبہ بندی والد بزرگورار کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔ کے بی این گولڈ کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقدس مآب حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس اختتامی تقریب میں فضیلت مآب حضرت ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی صاحب قبلہ برادر حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ و ڈائریکٹر کیمپس خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ تقدس مآب حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ نے اپنے والد بزرگوار کی اسپورٹس کے تئیں تعمیری و مثبت سوچ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہمیشہ آپؒ کی ترجیحات میں شامل رہا۔ اسی مقصد کے تحت 2012 میں کے بی این گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد مختلف ریاستوں، ٹیموں اور فٹ بال اکیڈمیوں کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ انہیں مختلف سطحوں پر ہونے والے مقابلوں کے معیار اور تجربات سے واقفیت حاصل ہو۔ کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تقدس مآب حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ نے فرمایا کہ کھیل صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ انسانی جسم اور ذہن دونوں کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں اعتماد، صلاحیت، محنت اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان میں حصہ لینے سے ہی انسان کو اس کی حقیقی اہمیت اور افادیت کا احساس ہوتا ہے۔ ہر کھیل اپنے ساتھ نئے تجربات اور سیکھنے کے مواقع لے کر آتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آپ کے والد بزرگوار نے بھی کھیلوں کی اہمیت پر ہمیشہ زور دیا اور اسی ماحول میں نوجوانوں کی تربیت کا تصور پیش کیا۔ حضرت سجادہ نشین صا حب قبلہ نے فرمایا کہ گرچہ آپ کا اپنا رجحان کرکٹ کی طرف زیادہ رہا، تاہم اسکولی زندگی میں فٹ بال، ہاکی سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ آپ نے واضح فرمایا کہ جب بھی  وہ کھیل کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو اپنی تمام سرکاری اور انتظامی ذمہ داریوں کو ایک طرف رکھ کر خود کو ایک کھلاڑی تصور کرتے ہیں۔ کھیلوں سے وابستہ ہر فرد کے لیے آپ کی رسائی اور تعاون ہمیشہ برقرار رہتا ہے۔ اسپورٹس مین شپ کے جذبے پر زور دیتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ کھیل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جوش، جذبہ اور جیتنے کا عزم ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ نظم و ضبط اور مخالف ٹیم کے احترام کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے تو اس کی صلاحیت کا اعتراف کرنا اور اس کا احترام کرنا ایک اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔ ہر گول کرنا اور ہر گول کا دفاع کرنا سیکھنے کا ایک نیا مرحلہ ہوتا ہے۔ کھیل انسان کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے کھیل کے میدان میں نظم و ضبط، برداشت اور باہمی احترام کا ماحول برقرار رکھنا ضروری ہے۔کے بی این گولڈ کپ کے فائنل مقابلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے معزز صدر نشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی نے فرمایا کہ اس سال کا ٹورنامنٹ اور فائنل میچ دونوں انتہائی دلچسپ رہے۔ آپ نے گزشتہ مقابلوں کو آن لائن دیکھا اور کئی میچوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ فائنل مقابلہ بھی سنسنی خیز اور قابل دید رہا۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور گول کے دفاع کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ معزز چانسلر کے بی این یونیورسٹی نے فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی سا ¶تھ یونائٹیڈ فٹ بال کلب، گوا کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک تمنا ¶ں کا اظہار فرمایا۔ ساتھ ہی  بنگلورو ماترو پرتشٹھانہ ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے کھلاڑیوں، کوچ اور منیجر کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی۔تقدس مآب نے مختلف ریاستوں سے آنے والی ٹیموں کے کوچوں اور منیجروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہیں قیام، آرام اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کے سلسلے میں بہتر سہولتیں فراہم ہوئی ہوں گی۔ آپ نے کرناٹک اسٹیٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر این اے حارث، سکریٹری اور اسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داروں سے بھی اظہار تشکر فرمایا کہ انہوں نے اپنے عہدیداروں کو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے روانہ کیا۔ میچوں کو باقاعدہ ضابطوں اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کرنے میں ریفریز اور دیگر عہدیداروں کی خدمات کو بھی سراہا۔آپ نے عمر کی مقررہ حد کی پابندی کو کھیلوں کے نظم و ضبط کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم اور کھلاڑی کے لیے مقابلے کے اصولوں کی پابندی ضروری ہے۔ عمر کی حد کی خلاف ورزی یا کسی بھی ضابطے سے انحراف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے اس ٹیم کے معاملے کا بھی حوالہ دیا جو نااہلی کے باعث ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکی۔ خطاب کے اختتام پر آپ نے تمام شریک ٹیموں، منتظمین، اسپورٹس عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور شکست سے دوچار ہونے والی ٹیموں کو آئندہ مقابلوں میں مزید تیاری اور بہتر کارکردگی کے ساتھ واپسی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ آپ نے واضح کیا کہ کے بی این  گولڈ کپ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے بھی جاری رہیں گے اور تقریباً ایک ماہ تک کھیلوں کی یہ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس اختتامی تقریب سے پروفیسر اے ایم پٹھان سکریٹری جنرل خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر پٹھان نے بھی پیشرو سجادہ نشین صاحب قبلہ ؒ کی اسپورٹس کے تئیںتعمیری سوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں پروفیسر اشفاق احمد پرو وائس چانسلر کے بی این یونیورسٹی نے خطبہ استقبالیہ دیا۔جبکہ میر ولایت علی رجسٹرار کے بی این یونیورسٹی نے اظہار تشکر کیا۔ اختتامی تقریب میں مسٹر بینی کوریا کوس سکریٹری خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹر فیروز پرنسپل سید اکبر حسینی پی یو کالج، ڈاکٹر عبد البصیر کنٹرولر اگزامیشن کے بی این یو، انجینئر حبیب معظم، سید مظہر حسین کانگریس سینئر لیڈر، مولوی عبد الواحد امر اینڈ سنس کے علاوہ کئی ایک معززین موجود تھے۔

بنگلورو ماترو پرتشٹھانہ نے کے بی این فٹ بال گولڈ کپ 2026 خطاب جیتا
گلبرگہ کے بی این فٹ بال گولڈ کپ 2026 کے فائنل میں بنگلورو کی ماترو پرتشٹھانہ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سا ¶تھ یونائٹیڈ فٹ بال کلب، گوا کو 1 õ2 سے شکست دےکر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور کانٹے کا رہا، جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم ماترو پرتشٹھانہ نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے راہول کو شاندار انفرادی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فائنل میچ سے قبل جمعہ کو ہی ٹرف گرائونڈ سنگتراش واڑی پر دو سیمی فائنل مقابلے کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں بنگلورو کی ماترو پرتشٹھانہ اور چنئی کی ایچ سی ایل فا ¶نڈیشن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ماترو پرتشٹھانہ نے 0 õ1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔ ایچ سی ایل فا ¶نڈیشن چنئی کے کھلاڑی پربھاکرن کو عمدہ کھیل اور انفرادی کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسرا سیمی فائنل پریسیڈنٹ الیون اور سا ¶تھ یونائٹیڈ، گوا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں گوا کی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور یکطرفہ مقابلے میں 0 õ5 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ گوا کی جانب سے الیکس نے 2 گول اسکور کیے، جبکہ شیوا، سائڈرین اور سائیرون نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔ الیکس کو 2 گول اسکور کرنے اور بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔دونوں سیمی فائنل مقابلوں میں کامیابی کے بعد بنگلورو کی ماترو پرتشٹھانہ اور سا ¶تھ یونائٹیڈ، گوا نے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل میں ماترو پرتشٹھانہ نے 1 õ2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کے بی این فٹ بال گولڈ کپ 2026 کی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Related posts

مولانا عزیز الرحمن سلفی کی اعزاز و شال پوشی کی پروقارنشست

Paigam Madre Watan

عابد خان حمید خان صاحب کالاتور کامیاب دورہ

Paigam Madre Watan

بیرون ملک سے جموں وکشمیر میں کروڑوں ڈالر کا حوالہ بھیج کر کشمیریوں کو آپس میں لڑوا کر ممبئی کی خوجہ شیعہ جماعت کے صدر علی شروف کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کریں، مولانا راجانی

Paigam Madre Watan