National قومی خبریں

اردو یونیورسٹی، مولانا آزاد کے افکار کی مشعل بردار: ڈاکٹر سبھاش سرکار

پروفیسر سلیل مسرا کا مولانا آزاد یادگاری خطبہ ۔ پروفیسر عین الحسن و دیگر کے خطاب

حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) طلبہ برادری اور محققین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سبھاش سرکار مرکزی مملکتی وزیر تعلیم نے کیا۔ وہ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے مرکزی پروگرام میں بحیثیت مہمانِ خصوصی مدعو تھے۔ اس پروگرام کی پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارت کی۔ڈاکٹر سبھاش سرکار نے مولانا آزاد کا تاریخی قول دہرایا کہ ”اگر تم صرف اپنے لیے زندہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ تم اپنی قوم کے لیے زندہ لاش ہو۔“ انہوں نے طلبہ برادری پر زور دیا کہ وہ اس بات کا عہد کریں کہ ہم زندہ لاش بن کر نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے انسان ہونے کا ثبوت پیش کریں گے۔مولانا آزاد کو ہندوستان کی مثالی شخصیت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے کہا کہ آزاد ہندوستان کا مضبوط تعلیمی ڈھانچہ استوار کرنے میں مولانا کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق ہندوستان میں آئی آئی ٹی جیسے اداروں سے لے کر یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای کی تشکیل و آغاز مولانا کی ہی مرہون منت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد کا شمار ایسے مفکروں اور دانشوروں میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم کو عام کرتے ہوئے سماج میں سبھی کے لیے مساویانہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے راہیں ہموار کیں۔ ڈاکٹر سبھاش سرکار، مرکزی مملکتی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی تعلیمی ترقی کے لیے مولانا آزاد کا جو نظریہ تھا۔ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ان کے خوابوں کی عملی تفسیر بن چکی ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اردو یونیورسٹی اردو زبان میں ہزاروں طلبہ کی علمی پیاس کو بجھانے کے لیے ملک کے طول و عرض میں روایاتی اور فاصلاتی ہر دو طرح کے ذرائع کو بروئے کار لارہی ہے۔ یہ یونیورسٹی مولانا آزاد کے افکار و نظریات کی مشعل بردار ہے۔ مرکزی وزیر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وزیر اعظم مودی کی نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد بھی توانائی سے بھرپور نوجوان نسل کی تربیت مقصود ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی زبانوں کا فروغ بھی حکومت کی ترجیح ہے اور نئی قومی تعلیمی پالیسی، مادری زبان میں تعلیم کی وکالت کرتی ہے۔قبل ازیں یومِ آزاد تقاریب کے مرکزی پروگرام کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی خیر مقدمی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے مملکتی وزیر تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روز اول سے جب سے انہوں نے شیخ الجامعہ کا عہدہ سنبھالا ہے وزیر موصوف کا تعاون انہیں حاصل رہا ہے اور امید ہے کہ اس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔پروفیسر سلیل مسرا، سابق وائس چانسلر ، بی آر امبیڈکر یونیورسٹی، نئی دہلی نے آج کا مولانا آزاد یادگاری خطبہ دیا۔ ان کے خطبہ کا عنوان جدید ہندوستان کے معمار مولانا ابوالکلام آزاد تھا۔

انہوں نے اپنے پر اثر خطاب میں مختلف حوالوں سے مولانا کو جدید ہندوستان کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو کانگریس کا شوبوائے کہنا ان کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ یہ تو مسلم لیگ قائد کی جانب سے لگایا گیا الزام ہے۔رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے پروفیسر سلیل مسرا کے خطاب سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سلیل مسرا نے مولانا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے جامع انداز میں لیکچر دیا ۔ پروفیسر اشتیاق احمد نے اس بات پر زور دیا کہ مولانا آزاد نے نہ صرف گاندھی جی کی فکر کو متاثر کیا بلکہ خود بھی گاندھی کے اثرات کو قبول کیا۔ ان کے مطابق مولانا آزاد کی شخصیت کو لسانیات والے اپنا قرار دیتے ہیں۔ اسلامیات والے انہیں استاد سمجھتے ہیں، تاریخ کے میدان میں ان کو مورخ تسلیم کیا جاتا ہے اور سیاست داں تو انہیں اپنے شعبے سے ہی سمجھتے ہیں اور صحافت کے میدان میں تو ان کی خدمات مسلمہ ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، آزاد چیئر پروفیسر امتیاز حسنین نے اختتامی کلمات کہے۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر نشین یومِ آزاد تقاریب نے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، کنوینر تقاریب نے کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر آئی ایم سی کی جانب سے تیار کردہ یومِ آزاد تقاریب پر ویڈیو رپورٹ پیش کی گئی۔

Related posts

آہ استاذ محترم شیخ عبید اللہ طیب مکی آج بتاریخ 21فروری 2024 کو انتقال کرگئے

Paigam Madre Watan

Global Peace Ambassador Expresses Grief Over the Death of Iran’s President Ebrahim Raisi

Paigam Madre Watan

एमईपी कर्नाटक राज्य कार्यालय में पुस्तिका का विमोचन किया गया

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar