Articles مضامین

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ :مستقبل تابناک اور امکانات روشن

تحریر…… ابو حماد عزیز


عالمی سطح کی تاجرہ اور سماجی خدمتگار عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے رفاہی و سماجی خدمات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے، تجارت کی دنیا میں ایک ناقابل فراموش کارنامہ انجام دینے کی وجہ سے ایک شہرہ آفاق شخصیت کی حیثیت سے تذکرہ ہونے لگا ہے، ان کے مستند اور معتبر ہونے کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک ان کے بہی خواہوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور انکے تجارت کے طریقہ کار پر مکمل بھروسہ بھی کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب کمپنی کی تجارت کی راہ میں کچھ لوگوں نے روڑے اٹکائے اور ان کے کاروبار کو برباد کرنے کے لیے سازش رچی تو 99 فیصد سرمایہ کاران کی نیک نیتی اور ارادے کے بارے میں کسی طرح کے اندیشے اور خدشات میں مبتلا ہوئے بغیر ان کے اپنے سرمایہ کاروں کے تئیں لگاؤ اور ہمدردی اور منافع کو یاد رکھااور کمپنی اور اس کی سی ای او سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے صبر عزیمت کا بے مثال مظاہرہ کیااور کمپنی کے بدخواہوں کی سازش کو ناکام بنا دیا اس طرح عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ایمان وعمل پختہ ہو تو بڑی سی بڑی سازش اور تخریبی ذہنیت کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ان کی مقبولیت کی سب سے بڑی دلیل یہی ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی کوئی معمولی تعداد نہیں ہے اور یہ صرف وطن عزیز تک محدود نہیں بلکہ بیرون ملک برسرروزگار افراد بھی اس کمپنی سے وابستہ رہے ہیں، صرف ایک معمولی تعداد بدخواہوں کی افواہ اور لالچ کا شکار ہوئی اور بعد میں ان میں سے کچھ لوگ کمپنی اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے حق و حمایت میں واپس آ گئے۔ یہ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ مسلم اقلیت کی طرف سیاسی جماعت کا قیام موجود ہ حالات کے تناظر میں نقصاندہ ہے اس طرح کا پروپیگنڈہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت جس کا جنگ آزادی سے لے کر ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار رہا ہے، کو سیاسی اور سماجی اعتبار سے بے وزن اور دیوار گیر کرنے کی ایک منصوبہ بند چال ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کئی علاقائی پارٹیاں ہیں جن کی تعداد مسلمانوں کی آبادی سے کہیں زیادہ کم ہیں لیکن پلاننگ اور منصوبہ بندی، حکمت و دور اندیشی کی وجہ سے اپنے طبقہ کے لیے کامیاب ہیں ان شواہد کی بنیاد پر مسلم پارٹی کے قیام کو نقصان دہ بتانا زمینی حقائق کے بالکل خلاف اور منافی ہے – جب سے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے اس پروپیگنڈہ میں مزید شدت آگئی ہے اور پروپیگنڈہ میں وہ لوگ پیش پیش ہیں جو مسلمانوں کے ووٹ کو تو لیتے ہیں لیکن ان کو مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی سے کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی اور اس کی کامیابی کا انحصار اور بنیاد اس بات پر ہے کہ زمینی سطح پر اس نے عوام کے لئے کیا کام کئے ہیں اور پارٹی کے عزائم اور منصوبے کیا ہیں اگر اس ناحیہ سے دیکھا جائے توعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے زمینی کام انتہائی اہم کارآمد اور پر کشش ہیں اور یہی کسی بھی شخصیت اور پارٹی کی کامیابی کی بنیاد اور پیش خیمہ ہوتے ہیں -ایک موقع پر پارٹی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ” اللہ تعالیٰ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک کہ میں ایک ایک سرمایہ کار کی امانت کو اس کی گھر کی چوکھٹ تک نہ پہنچا دوں "جس پارٹی کی لیڈر کے خیالات اتنے اعلی درجے اور خلوص وللہیت کے مظہر ہوں اس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس پارٹی اور اس کے ورکروں کے مستقبل تابناک اور روشن ہیں۔ اگر پارٹی اور اس کے لیڈر وں کارکنان ایمانداری، فرض شناسی، اور خدمت خلق کا جذبہ، ترقی کے منصوبے، عزائم اور وعدے پر قائم رہیں جیسا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، غریب عوام ونا دار بچیوں کی کفالت ومالی مدداور سمرسبل وغیرہ کا انتظام ایسے فلاحی کاموں میں سے ہیں جو پارٹی کو ملک کی سیاست میں ایک نمایاں مقام دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ پارٹی کے رضاکار اپنے ان فلاحی و رفاحی کاموں کے دائرے کو مزید وسیع کریں اور پروپیگنڈہ و تشہیر کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کریں تاکہ پارٹی کی کارکردگی کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے سیاسی عزائم کی بات کریں تو حریفوں کی صفوں میں کھلبلی اور ان کی بے چینی یہ حقیقت واضح کرنے کیلئے کافی ہے کہ اگر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اور اس کی کل ہند صدر کے اقدامات اور خدمات مؤثر نہ ہوتے تو کسی بھی مد مقابل کو سازش کرنے اور بوکھلانے و اپنے وجود کے خطرے کو محسوس کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ بڑی توجہ اور سازش اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے سامنے کے فرد میں کچھ خاص بات نقل کی ہے ورنہ کس کے پاس اور وہ بھی سیاست میں برسوں سے براجمان رہنے والے لوگوں کے پاس اتنا وقت دستیاب ہوگا کہ وہ اپنی ترقی کے راستے میں کسی کو رکاوٹ مانے گا۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے بیان میں کہتی ہوئی سنی جاتی ہیں کہ جب حریفوں نے انہیں اپنے سیاسی بساط کے بل بوتے پر گرفتار کرا دیا تو اپنے ہرکاروں کے ذریعہ یہ پیغام پہنچایا کہ آپ سے صرف ہم ایک وعدہ چاہتے ہیں اور ایک فارم پر دستخط چاہتے ہیں کہ آپ اپنے سیاسی اقدامات کو روک لیں گی اور آئندہ کبھی بھی پارٹی کو مستعد رکھنے کی کوشش ہر گز نہ کریںگی۔ لہذا اس طرح کی سیکڑوں باتیں ہیں جو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے بیانات میں واضح کرتی ہوئی سنی جاتی ہیں۔ کل ملا کر حقیقت یہ ہے کہ جب کبھی نئی پارٹی کا وجود ہندستان کی سرزمین پر وقوع پذیر ہوا ہے، ہر اس شخص اور پارٹی کو پریشانی لاحق ہوئی ہے جس نے جھوٹے وعدے جھلاوے اور فریب سے کام لیا ہے۔ لہذا عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے سیاسی، سماجی اور رفاہی کام یہ باور کراتے ہیں کہ حریفوں کے کام میں خلوص، اور للہیت کا جذبہ نہیں رہا ہے۔ ورنہ وہ اپنے ان کاموں کے سہارے میدان سر کرنے کو ترجیح دیتے جو انہوں نے کئے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس حریفوں کے شہر، گلیاں، سڑکیں ، ادارے اور عوام اس بات کا چیخ چیخ کر اعلان کرتے ہیں کہ انہوں نے سوائے وقت گزاری کے کبھی کچھ نہیں کیا ہے، اگر عوام کوئی مد مقابل پائے گی تو پرانی سرکاروں اور سیاستدانوں کو اکھاڑ پھینکے گی جیسے دہلی اور پنجاب میں عوام نے کیا ہے۔

Related posts

ماہ رمضان اور قرآن مجيد

Paigam Madre Watan

हालात से निराश होने की जरूरत नहीं

Paigam Madre Watan

ڈھیٹ بن کر گناہ کرتے رہنا اور توبہ نہ کرناعذاب الٰہی کو دعوت دیتا ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar