Education تعلیم

نیشنل اردو ہائی اسکول، امبر ناتھ میں مقابلۂ بیت بازی 

امبرناتھ (پی ایم ڈبلیو نیوز) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی، کلیان کے زیر انصرام چلنے والے نیشنل اردو ہائی اسکول، امبرناتھ میں مقابلۂ بیت بازی منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ کی صدارت پرنسپل محترمہ افشاں سید نے کی اور منصفی کے فرائض سینئر ٹیچر نیلمہ قاضی اور ابراہیم خان سر نے ادا کیے۔ مقابلہ شاندار رہا اور طلبہ کے بیچ کڑا مقابلہ ہوا۔ آٹھویں جماعت کی طالبات شیخ مسکان ، انصاری عفیفہ اور چودھری ندا نے بازی ماری دوسرے مقام پر نویں جماعت کی طالبات شیخ گلنار، شیخ الفیہ، شبینہ اور تیسری پوزیشن شیخ عائشہ، انصاری گڈی، منیار صائمہ نے حاصل کی۔ ٹیچر انچارج وقار انصاری سر نے طلبہ کی محنت کو سراہا، اور نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مقابلے میں دیگر اساتزہ کرام ہارون شیخ سر، ساجدہ پٹھان مس، شبنم ملّا مس اور طاہرہ انصاری مس کی موجودگی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

Related posts

پروفیسر ڈاکٹر عبد القوی نے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل لکھنؤ کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ۔ کالج  پہنچکر ذمہ داری سنبھالی

Paigam Madre Watan

ڈپلومہ اور ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں اضافہ 23، اکتوبر تک

Paigam Madre Watan

مانو میں پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں لیب کا افتتاح

Paigam Madre Watan

Leave a Comment