National قومی خبریں

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جھارکھنڈ ریاستی ورکنگ کمیٹی تشکیل

رانچی (پی ایم ڈبلیو نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کے قومی نائب صدر محمد شفیع اور جھارکھنڈ ریاستی انچارج تائید الاسلام نے رانچی پریس کلب میں ریاست جھارکھنڈ کی نومنتخب ایگزکٹیو کمیٹی کا اعلان کیا۔ جھاڑکھنڈ ریاستی کی تشکیل میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کارکنوں نے حصہ لیا۔ایس ڈی پی آئی جھارکھنڈ کی ریاستی کمیٹی میں کل 17ممبران شامل ہیں۔ جس میں ریاستی صدر ایس شنگر،ریاستی جنرل سکریٹری محمد حنظلہ شیخ، ریاستی نائب صدور کے طور پر راما رائو اور شاجد شیخ، ریاستی سکریٹریان نصرالدین شیخ، اڈوکیٹ سجاد نوری اور ریاستی خازن کے طور پر حبیب الرحمن اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے تمام اراکین کو اپنی ذمہ داری سے واقف کرایا اور کہا کہ ایس ڈی پی آئی ریاست جھارکھنڈمیں آنے والے تمام انتخابات میں حصہ لے گی۔ ریاستی صدر سمیت تمام عہدیداروں نے پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی، قومی نائب صدر محمد شفیع اور قومی سکریٹری و جھارکھنڈ کے ریاستی انچارج تائید الاسلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے نظریے کو ریاست کے عام لوگوں تک پہنچائیں گے۔ پارٹی نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو پور ا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کہا کہ پارٹی جھارکھنڈ میں پوری طاقت کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔ اڈوکیٹ عبدالحنان نے پروگرام کی نظامت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے میڈیا انچارج نصیر الدین شیخ، آ ر ٹی آئی کارکن سرفراز احمد اور ریاست کے تما م اضلاع سے پارٹی کارکنان شریک رہے۔

Related posts

عدالت نے ابھی تک اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کو مجرم نہیں پایا، پھر بھی مودی جی نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے : سنیتا کیجریوال

Paigam Madre Watan

मेरी लड़ाई अन्याय और अत्याचार के खिलाफ होगी

Paigam Madre Watan

معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کا ترقی کرنا ضروری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar