دہلی حکومت کے کابینہ وزیر عمران حسین نے ‘میں بھی کیجریوال’ دستخطی مہم کے تحت گھر گھر جا کر عوام کی رائے لی
نئی دہلی،(پی ایم ڈبلیو نیوز)عام آدمی پارٹی کی طرف سے شروع کی گئی "میں بھی کیجریوال” دستخطی مہم کے ایک حصے کے طور پر، دہلی حکومت کے کابینہ وزیر عمران حسین نے جمعرات کو گھر گھر جا کر لوگوں سے رائے لی۔ وزیر عمران حسین نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے اروند کیجریوال کو ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ بنایا ہے اور وہ ان کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس لیے وہ جہاں رہیں، وہیں سے دہلی کی حکومت چلائیں۔ اس دوران دہلی کے لوگوں نے کیجریوال حکومت کی طرف سے بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کئے گئے شاندار کام کی تعریف کی اور کہا کہ اروند کیجریوال کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔وزیر عمران حسین نے کہا کہ دہلی میں اروند کیجریوال کو شکست دینا بی جے پی کے لیے ناممکن ہے۔ اس لیے ان کو گرفتار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت میں کابینہ کے وزیر عمران حسین نے جمعرات کو ‘میں بھی کیجریوال’ دستخطی مہم کے تحت کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت عام آدمی پارٹی کے بڑے لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ہراساں کر رہی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی اور اب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے اب ہم اس معاملے پر عام لوگوں کی رائے لے رہے ہیں کہ اگر کسی بھی حالت میں وزیر اعلی اروند کیجریوال گرفتار ہوتے ہیں تو وہ جیل میں رہتے ہوئے حکومت چلائیں یا اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کو ووٹ دے کر اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ اس لیے اگر ان کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے تو جیل میں رہتے ہوئے دہلی حکومت چلائی جائے۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس طرح پریشان کیا جا رہا ہے۔ یہ ایسا کرنا غلط ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی میں تعلیم اور صحت پر شاندار کام کیا ہے۔ کیجریوال حکومت نے خواتین کی حفاظت، مفت بجلی اور پانی فراہم کرکے لوگوں کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ دہلی کے عوام نے انہیں ایک بار نہیں بلکہ لگاتار تین بار وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ بی جے پی یہ اچھی طرح جانتی ہے۔کہ وہ دہلی میں اروند کیجریوال کو ہرا نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے اب مرکزی حکومت ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے ان کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کی متفقہ آواز ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جہاں بھی رہیں، وہ ان کے وزیر اعلیٰ ہیں اور وہیں سے دہلی کی حکومت چلائیں گے۔ دہلی کے لوگ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے تعلیم پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ آج سرکاری سکولوں کی حالات کسی بھی پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر ہیں۔ عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے علاوہ صحت کے شعبے میں بھی بہت اچھا کام کیا گیا ہے۔ دہلی کے لوگ ہمارے کام سے بہت خوش ہیں۔ بی جے پی بھی یہ اچھی طرح جانتی ہے اور انہیں ڈر ہے کہ اگر اروند کیجریوال اسی طرح کام کرتے رہے تو ان کو شکست دینا مزید مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے وہ ان ترقیاتی کاموں کو روکنا چاہتی ہے۔ ہم اپنے امیدواروں کا انتخاب عوام کی مرضی کی بنیاد پر کرتے ہیں۔عام آدمی پارٹی عام لوگوں کی پارٹی ہے۔ عوامی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔