Education تعلیم

پروفیسر ڈاکٹر عبد القوی نے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل لکھنؤ کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ۔ کالج  پہنچکر ذمہ داری سنبھالی

اساتذہ ، ڈاکٹرز  طلباء وطالبات و  شہر کی سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کیں۔


لکھنؤ (پی ایم ڈبلیو نیوز) پروفیسر ڈاکٹر  عبد القوی صاحب کو حکومت اترپردیش کے آیوش منتری نے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل کا پرنسپل کے عہدے پر فائز  کیا ۔ پروفیسر  ڈاکٹر عبد القوی نے آج  تکمیل الطب کالج  پہنچکر باقاعدہ پرنسپل کے عہدہ اور  انتظامی امور کی ذمہ داری کا چارج لے لیکر  وزیرِ اعلٰی اورآ یوش منتری کا شکریہ ادا کیا۔  اس موقع پر  کالج اور ہاسپٹل میں خوشی کی لہر دوڑ گیی ۔   کالج کے اساتذہ پروفیسر  نفاست علی انصاری ،  پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ ، پروفیسر ڈاکٹر صفیہ لوکھنڈے ،  پروفیسر ابصار ، ڈاکٹر رضوان الرضا  کے علاوہ ہاسپٹل کے ڈاکٹرز وجملہ اسٹاف  ،سینیر طلباء وطالبات کے علاوہ شہر کی معروف سماجی وطبی تنظیموں کے ذمہ داروں میں نڈوا کے صدر ڈاکٹر عبد المعید ،   ایشو کے جنرل سیکرٹری محمد خالد و ڈاکٹر آفتاب  ہاشمی اتھیکس کمیٹی کے رکن و مولانا آزاد میموریل اکادمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس القدوس ہاشمی نے انکے  آفس  پہنچ کر پروفیسر  ڈاکٹر عبد القوی صاحب کو حکومت کی جانب سے کالج کے پرنسپل بناے جانے پر گلدستہ پیش کر انھیں مبارکباد پیش کی۔  طبی  و سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے پرنسپل صاحب سے تکمیل الطب کالج کے تعلیمی اور طبی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے گزارشات  پیش کیں ۔  محترم پرنسپل صاحب نے  تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کالج اینڈ ہاسپٹل کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے منصوبہ اور عزم کا اظہار کیا. اللہ رب العزت ان کے عزائم کو کامیاب بنائے اور یونانی کے فروغ کی راہیں ہموار کرے.

Related posts

اردو یونیورسٹی میں ایم اے عربی میں داخلے جاری فارغین کے لیے روزگار کے شاندار مواقع

Paigam Madre Watan

اردو میڈیم سے ایم بی اے و ایم کام کورسز میں داخلے

Paigam Madre Watan

مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar