National قومی خبریں

محمد یہ طبیہ کالج کے زیر اہتمام ” طب نبوی ” پر انٹر نیشنل کانفرنس کا 11 تا 12 دسمبر کو انعقاد  

 ملک و بیرون ممالک کے ریسرچ اسکالرس کی شرکت، سائنسی نقطہ نظر سے طب نبوی پر پیش کرینگے تحقیقی مقالے


مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) زمانہ قدیم سے لے کر زمانہ جدید تک طب کے شعبے میں جہاں بے پناہ ترقی دیکھی گئی ہے۔ وہیں طبی پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ باوجود ان تمام سائنسی تحقیق اور ترقی کے آج کے دور میں کئی ایسے مہلک امراض ہیں جن کا سائنسی علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ ایسے حالات اور ایسی صورت حال میں طب نبوی ہمارے لیے صحت کے حوالے سے مشعل راہ ہے۔ اہل اسلام نے ہر دور میں طب نبوی سے استفادہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ طب نبوی کو آج بھی ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی قدیم دینی و عصری درس گاہ جامعہ محمد یہ ایجو کیشن سوسائٹی المعروف منصورہ کیمپس کے زیر انصرام سن 1981 سے جاری محمد یہ طبیہ کالج اینڈ السائر ہاسپٹل ( منصورہ یونانی میڈیکل کالج ) کی جانب سے ” طب نبوی ” کے عنوان پر دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد بروز پیر 11 دسمبر تا بروز منگل 12 دسمبر 2023 کو کیا گیا ہے۔  اس طرح کا اعلان بروز سنیچر 9 دسمبر 2023 کو شریعہ کالج منصورہ کیمپس میں منعقد پریس کانفرنس میں مقررین نے کیا. جامعہ محمد یہ ایجو کیشن سو سائٹی کے چیئر من جناب ارشد مختار ندوی نے کہا کہ مولانا مختار احمد ندوی رحمہ اللہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ طب نبوی پر کانفرنس منعقد کی جائے اور اس طب کو عام کیا جائے تاکہ  انسانیت کو فیض ملے.اس ریسرچ کانفرنس کا مقصد طب نبوی کو ترقی و فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی جدید میڈیکل سائنس میں دن بہ دن ہو رہی ترقی و تحقیقی میں طب نبوی کی اہمیت وافادیت کو پیش کرنا ہے۔ اس دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر جاوید احمد خان نے تفصیلات میں بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ طب نبوی پر انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہو رہی ہے.انھوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں بیرون ممالک میں سعودی عربیہ, مصر, سری لنکا, بنگلہ دیش و دیگر ممالک سے ریسرچ اسکالرس و ماہرین مدعو کئے گئے ہیں.  اس کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں و یونیورسٹیوں (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی, جامعہ ہمدرد و دیگر) اور ریاست مہاراشٹر کے تمام یونانی میڈیکل کالجوں سے طلبہ و ریسرچ اسکالرس شرکت کرینگے. اس کانفرنس میں کل 600 تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے اور منتخب مقالوں کو معیاری جریدے میں شائع بھی کیا جائے گا. جامعہ محمد یہ ایجو کیشن سو سائٹی کے چیئر من جناب ارشد مختار ندوی صاحب کی ایماء پر، جناب راشد ارشد مختار صاحب (سیکریٹری، جامعہ محمدیہ) اور جناب بلال ارشد مختار (سیکریٹری، محمد یہ طبیہ کالج) کے زیر قیادت دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس بتاریخ 11 تا 12 دسمبر جامعہ طبیہ کالج (یونانی میڈیکل کالج) میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس کے آرگنائزنگ چیئرمین پرنسپل ڈاکٹر محمد زبیر، کنوینر ڈاکٹر جاوید احمد خان کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سیم احمد ، کو کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سید منہاج، کالج کے سی۔ ای ۔ او۔ ڈاکٹر عبد الماجد اور محمد یہ طبیہ کالج اسٹاف انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related posts

Dr. Aalima Nowhera Shaikh’s Vision for Development and Justice Unveiled in Press Conference Ahead of Lok Sabha Elections

Paigam Madre Watan

مسلم قیدیوں کو طویل مدتی پیرول ۔انڈین یونین مسلم لیگ کی پلاٹینم جوبلی کانفرنس میں کیے گئے مطالبہ کی جیت

Paigam Madre Watan

उक्त आयोजन में समाजसेवियों,पत्रकारों, राजनेताओं सहित शहर के तमाम गणमान्यों ने दीं सहभागिता

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar