National قومی خبریں

مہنگائی سے نجات صرف انڈیا اتحاد ہی دلا سکتی ہے : سروجن سیوا پارٹی

لکھنؤ،ملک میں مہنگائی سے نجات انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے بعد ہی مل سکتی ہے۔ مذکورہ انتخاب جمہوریت بچانے کا انتخاب ہے۔ان خیالات کا اظہارسروجن سیواپارٹی کے قومی صدرمحمدسعیدنے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے بعد بے روز گار نوجوانوں کو ملازمت ملنے کا پورا امکان ہے۔ غریب خاتون کو ایک لاکھ روپئے سالانہ دیا جائے گا۔ منریگا مزدوری میں اضافہ کیا جائے گا۔ اب کسی بھی غریب پر ظلم نہیں ہونے دیا جائے۔ تحصیل اور تھانہ پر کسی بھی مظلوم شخص کا استحصال نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ۴؍ جون کو انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مقابلے میں نہیں ہے ،اس لئے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔اس موقع پر سروجن سیواپارٹی کے اہم رکن مولاناعلی حسین قمی نے کہا کہ ہم کسی پارٹی اور امیدوار پر تنقید نہیں کرتے ہیں بلکہ ایک بہتر حکومت کے قائم ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔

Related posts

ممتاز و معروف شاعر بدنام نظر نہیں رہے

Paigam Madre Watan

شیعہ قوم کے پورے ملک کے سب سے بڑے مجلسی مجمع میں مولانا یعسوب عباس کا دعوا بے بنیاد کہ میرے باپ نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ بنایا تھا. مولانا جسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

Focus on Dr. Nowhera Sheikh’s bail and the company’s future – Registry of Heera Group properties, legal proceedings enter a new phase

Paigam Madre Watan

Leave a Comment