Education تعلیم

ڈیجیٹلائزیشن ،نیو میڈیا اور ویڈیوگیم تہذیب پر مانو میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا اختتام

حیدرآباد،(پی ایم ڈبلیو نیوز) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،شعبہ معاشیات کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس آج اختتام پذیر ہوئی ۔اس کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن متعدد مقالے پیش کئے گئے ان میں ملکی اور غیرملکی پروفیسرحضرات اور ریسرچ اسکالرس شامل ہے،مانو کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ شامل ہیں۔غیر ملکی مقالہ نگاروں میںڈاکٹر لورینا بی مارٹنزایلیزیل دے، ڈاکٹرکارلوس ایسٹینگونوگیز،ڈاکٹرلورینابی مارٹنیزایلی زالدے نے ویڈیوگیم پلیئرس ان میکسیکو کے علاوہ مختلف شعبوں میںتحقیقی کاوشوں میں ڈیجیٹل گیمنگ کے حرکیاتی پہلوﺅں پر مقالے پیش کیے۔ نیکولس ایلبرٹو ٹوریسبونیلا پاردو ،کھوان روڈریگیز اور تیگا، ولمین ہیلی اوتھ، ایڈورڈ لیونارڈو سیرابالین، ڈاکٹرنیبالڈو ایکرو، ارواتھ بونیلا، کارلوس روچا،پروفیسرایلیکزینڈرسیرون کوریا،کھُواَن مینول ریس،ایتالو لاما وغیرہ نے گیمی فیکیشن اور کولمبین تہذیبی وراثت کی از سرِ نو تشکیل کے ساتھ ساتھ تکنیکی اختراع میںڈیجیٹل بندشیںاور گیم تہذیب پر تحقیقی اور معلومات افزا مقالے پیش کئے۔ ا س کے علاوہ مانو سے پروفیسر مشتاق احمد پٹیل، ڈاکٹرنجمہ بیگم، ڈاکٹر وی ایس سومی، ڈاکٹر محاسنہ انجم انصاری نے مقالے پیش کیے۔ تکنیکی اجلاسوں کی صدارت پروفیسر عبدالمتین، سابق صدر شعبہ سماجیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،پروفیسر صدیق محمد محمود، او ایس ڈی II ، مانو نے کی۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں ڈیجیٹلائزیشن اور گیم تہذیب پر مفصل روشنی ڈالی۔ اختتامی اجلاس میں پروفیسر عبدالمتین نے کانفرنس کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈین آف آرٹس اور سوشل سائنسز پروفیسر فریدہ صدیقی نے شرکاءاور مقالہ نگاران کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے شکریہ کے فرائض انجام دیئے۔

Related posts

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام ٹرینی ٹیچرس۔ریسڈینٹ مینٹرس ملازمت کے مواقع

Paigam Madre Watan

شاہین ادارہ جات بیدر اور مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یادداشت مفاہمت

Paigam Madre Watan

فلسطین کی فریاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar