National قومی خبریں

قریش کانفرس ریاست تلنگانہ کے پہلے کانفرس کا حیدرآباد میں کامیاب انعقاد

بیدر(پی ایم ڈبلیو نیوز)محمد نبی قریشی قریش کانفرنس ریاست کرناٹک کے صدر و کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے انچارج کی پریس نوٹ کے بموجب ریاست تلنگانہ قریش کانفرنس کے زیر اہتمام ریاستی سطح کی پہلی کانفرنس کا انعقاد آج حیدرآباد کے یس ایم فنکشن ہال یوسف گوڑہ میں بعنوان’’نکاح کو آسان بناو‘‘ عمل میں آیا۔ اس کانفرنس کو قومی صدر قریش کانفرنس و سپریم کورٹ کے وکیل جناب صنوبر علی، قومی جنرل سیکرٹری جناب عاشیقین،محترمہ معین خلیل قریشی صاحبہ وومنس انچارج قریش کانفرنس قریش کانفرنس،ریاست کرناٹک کے صدر و کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے انچارج جناب محمد نبی قریشی، ریاست تلنگانہ کے قریش کانفرنس کے صدر محمد نصیر الدین چو دہری نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ملک، قوم اور برادری کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے سماج میں شادیوں میں بے جا اصراف پر انتہاء تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر قریش کانفرنس ریاست کرناٹک کے صدر و کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے انچارج جناب محمد نبی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج امت نے نبی کریمﷺ کی ان ہدایات کو نظرانداز کرکے اپنی بداعمالیوں کے ذریعے نکاح کو مشکل بنادیا ہے۔حال یہ ہے کہ چاہے بال بال قرض میں ڈوب جائے، مکان جائیداد بک جائے یا گروی رکھنے کی نوبت آئے، اولاد کے لیے ترکہ میں چھوڑنے کے لیے کچھ نہ بچے، مگر رسموں، بدعتوں، نمود ونمائش کے ہنگاموں سے دست بردار ہونے کے لیے تیار نہیں، جس کی وجہ سے آج نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے حیائی کے اس بُرے راستے کی طرف جارہے ہیں۔ یہ راستہ ان کے لیے آسان ہوگیاہے، بالخصوص بڑے شہروں میں۔ اللہ تعالیٰ ملّت کے نوجوانوں کی حفاظت فرمائے۔ مقررین نے کہا کہ شادیوں میں ہونے والے بیجا اخراجات کے باعث والدین اپنی بیٹیوں کی شادیوں کیلئے انتہاء فکر مند و تشویش میں مبتلا ہیں لاکھوں روپیہ قرض لیکر شادیاں کرنے کے باعث جائیدادیں زیورات فروخت ہونے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس موقع پر تمام مقررین نے قریش برادری سے دردمندانہ و پرخلوص التماس کی کہ شادیوں میں جہیز لین دین، جوڑے گھوڑے، آتشبازی، ناچ گا نے جیسی خرافات اور شادیوں میں ہمہ اقسام کے پکوان، ہلدی، مہندی، جمعاگی جیسی بیجا رسومات کو ترک کرتے ہوئے سنت والے نکاح کو عام کرنے کی تلقین کی۔اس کانفرنس میں قریش برادی کو درپیش تعلیمی، کاروباری، معاشی، سیاسی، سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ اس کانفرنس میں 6 کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی۔1- آ و نکاح کو آسان بنائیں۔2- تعلیمی امور کمیٹی۔3- کاروباری تحفظ امور کمیٹی۔4- لیگل امور کمیٹی۔5- ہیلت امور کمیٹی۔6- سیاسی امور کمیٹی۔اس کے علاوہ ملک کے تمام ریاستوں میں کوچنگ اینڈ گائڈنس سنٹر کے قیام اور اسکول ڈیولپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیاگیا اور ڈراپ آؤٹ بچوں کیلئے اسکول کھولے جائیں گے۔ علاوہ ازیں قریش برادری کے غریب و مستحق افراد کی معاشی مدد کیلئے زکوات فنڈ کے قیام کا اعلان کیاگیا۔اس موقع پر قریش کانفرس کے ریا ستی دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔اس کانفرنس کی نظامت محمد فصیح الدین قریشی نیشنل سکریٹری قریش کانفرنس نے کی۔ کانفرنس میں عزیز رضوان، قریش برادری کے حیدرآباد یونٹ کے صدر رحیم قریشی، جلیل قریشی، جہانگیر قریشی، قیوم قریشی، اسماعیل قریشی، وسیم قریشی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

 

Related posts

پٹنہ ہائی کورٹ نے چار ملزمین کی پھانسی کی سزاؤں کو تیس سال میں تبدیل کردیا

Paigam Madre Watan

हैदराबाद काजी नजमुद्दीन, मालिक ट्रैवल प्वाइंट मर्डर मिस्ट्री

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ: زمین پر قبضہ کے خلاف انصاف اور تحفظ کی تلاش

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar