Delhi دہلی

لوک سبھامیں تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے مسائل بر بات کیا جائے جن کو سری لنکن بحریہ مسلسل حملے کررہی ہے۔ نواز غنی

نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یو ایم ایل ) کے رکن پارلیمان نواز غنی نے لوک سبھا میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کی کارروائیوں کو التوا میں رکھ کر سری لنکن بحریہ کی طرف سے مسلسل مظالم کا شکار تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے مسائل پر بات کرنی چاہئے ۔ سری لنکا کی بحریہ تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو مسلسل گرفتار کررہی ہے۔ ماہی گیر عرصہ دراز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس کا مستقل حل نکالا جائے ۔ لیکن اس معاملے میں کوئی مستقل حل نہ نکالے جانے سے ماہی گیروں کی روزی روٹی متاثر ہورہی ہے اور ان کی کشتیاں ضبط کی جارہی ہیں۔ سری لنگا کی بحریہ نے تمل ناڈو کے 25ماہی گیروں کو یہ کہہ کر گرفتار کرلیا ہے کہ وہ سرحد پار کرکے مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ مذکورہ ماہی گیر گزشتہ 5تاریخ کو ناگا پٹنم ماہی گیری بندرگاہ سے مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔ سر ی لنکا کی عدالت نے تمل ناڈوکے 25گرفتار شدہ ماہی گیروں کو 22تاریخ تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان نواز غنی نے اس طرح گرفتار کئے جارہے تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے معاملے میں مستقل حل نکالنے کیلئے لوک سبھا میں فوری طور پر بحث کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیز انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوک سبھا کی کارروائی کو فوری طور پر ملتوی کرکے لوک سبھا میں تمل ناڈو کے ماہی کے مسئلہ پر بحث کرنے کیلئے تحریک التوا کی درخواست بھی کی ہے۔

Related posts

The AIMEP organized a special event called the “Nari Shakti National Conclave” in New Delhi.

Paigam Madre Watan

ملک کی راجدھانی دہلی کاوزیر آباد گلی نمبر 9 مسلم اکثریتی علاقہ جہاں میونسپل کارپوریشن ملازمین کی لاپروائی کا نتیجہ ۔ نالوں کا کچرا نکال کر ایک ہفتے سے روڈ پر پھینک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں پریشانی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے پیدا ہونے کا پورا خطرہ ہے ۔دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران ان حالات سے بے خبر کیسے ہو سکتے ہیں ۔ زیر تصویر کچروں کے ڈھیر کو دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(تصویر : شعیب الرحمن عزیز )

Paigam Madre Watan

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے این سی سی یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ کا کیا معائنہ، کہا- این سی سی ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar