Education تعلیم

شعبۂ اردو، مانو میں کل ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

حیدرآباد، (پی ایم ڈبلیو نیوز) صدر شعبۂ اردو پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی کی اطلاع کے مطابق، شعبۂ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 15؍ دسمبر بروز جمعہ صبح 10:30 ساعت ’’ عہدِ حاضر میں غالب کی معنویت‘‘ کے عنوان پر ایک توسیعی خطبہ رکھا گیا ہے۔ممتاز اردو و فارسی اسکالر ڈاکٹر تقی عابدی خطبہ پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار بہ طور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ اسکول براے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات کی ڈین پروفیسر عزیز بانو اور سابق ڈین ،سابق صدر شعبۂ اردو اور ممتاز محقق و ماہر دکنیات پروفیسر محمد نسیم الدین فریس مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی نے تمام ادب دوستوں سے پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Related posts

وزیر تعلیم آتشی کے اسکول دوروں کا سلسلہ جاری، اسکول میں طلباء سے پڑھائی پر بات کرکے دن کا آغاز کیا

Paigam Madre Watan

مانو میں کمپیوٹر سائنس کے تحقیقی رجحانات پر ایف ڈی پی کا آغاز

Paigam Madre Watan

جمہوریت کے ثمرات کا حصول مساوات اور اتحاد میں مضمر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment