Delhi دہلی

آکاش وانی دلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن 2024 میں فوزیہ رباب اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب

نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز)ہندوستان کے باوقار نشریاتی ادارہ پرسار بھارتی ، آکاش وانی، دہلی کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2024 کو رانچی آکاش وانی میں انعقاد پذیر دنیا کے سب بڑے دو روزہ مشاعرے ‘سرو بھاشا کوی سمیلن 2024’ میں مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس مشاعرے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شرکت کے لیے آئینِ ہند میں شامل بائیس زبانوں سے ایک ایک شاعر کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان شعرا و شاعرات کے کلام کا ہندوستانی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 22 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے یہ مشاعرہ دیگر مشاعروں سے مختلف اور منفرد نوعیت کا ہوتا ہے۔ فوزیہ رباب کو یہ دعوت نامہ پروگرام چیف منوہر سنگھ راوت کی جانب سے موصول ہوا ہے۔ فوزیہ رباب کے مجموعۂ کلام ‘آنکھوں کے اس پار’ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔وہ مشہور ادبی و ثقافتی اور اردو تعلیمی تنظیم ‘رباب فاؤنڈیشن’ کی بانی صدر ہیں اور اس تنظیم کے تحت آن لائن اردو لرننگ کلاسز، فوق ابتدائی اردو آموزش کلاسز، شاعری لرننگ کلاسز اور غالب کلاسز کا نظم کر رہی ہیں، جہاں سے ہندوستان، امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک کے سیکڑوں افراد نے ان کورسز سے استفادہ کیا ہے۔ فوزیہ رباب کو ہندوستان کے درجنوں عظیم الشان مشاعروں کے علاوہ دوحہ قطر اور دیگر عالمی مشاعروں میں بھی بحیثیت شاعرہ مدعو کیا جا چکا ہے۔وہ ملک و بیرون ملک کے سیمناروں میں بحیثیت مقالہ نگار بھی شرکت کرچکی ہیں اور بیسیوں مؤقر رسائل و جرائد میں ان کے مقالات شائع بھی ہوچکے ہیں۔

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

Paigam Madre Watan

عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بچوں کا لٹریچر تیار کرنا قومی اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل : ڈاکٹر شمس اقبال

Paigam Madre Watan

Heera Group: Enjoy a steady monthly growth of 10%, complemented by a generous bonus amount.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment