Education تعلیم

ریڈ روز پرائمری اور ہائی سکول بیدرکے زیرِاہتمام طلباء اور والدین کے لیے عظیم الشان”ینگ سائنٹسٹ پروگرام” کا انعقاد30/دسمبرکو ہوگا

بیدر۔(پی ایم ڈبلیو نیوز)محترمہ عشرت مبین صاحبہ پرنسپل ریڈ روزپرائمری و ہائی اسکول بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب ریڈ روزپرائمری و ہائی اسکول بیدرکے طلباء و والدین کے لیے ”ینگ سائنٹسٹ پروگرام” 30/دسمبر 2023بروزہفتہ بوقت 1بجے تا8بجے رات، بمقام ریڈ روزنیو کیمپس میں منعقد ہوگا۔سائنس ڈے کے موقع پر یہ ایک عظیم الشان خصوصی پروگرام ہوگا،آپ کے بچے مستقبل کے سائنسدان بننے کے مستحق ہیں اور ہم طلباء کو مستقبل کے سائنسدان بنانے میں پوری طرح کوشاں ہیں تاکہ نوجوان طلباء کو خلائی سائنس میں ابھرتے ہوئے رجحانات میں خلائی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس اور خلائی ایپلی کیشنز کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ نوجوانوں کے درمیان ٹیکنالوجی، جو ہماری قوم کے مستقبل کی تعمیر کے ستون ہیں۔ اس پروگرام سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) پر مبنی تحقیق؍کیرئیر میں مزید طلباء کی حوصلہ افزائی کی بھی توقع ہے۔پروگرام کی صدارت محمد کاشف الحق صاحب چیئرمین ریڈ روز ادارہ جات بیدر کریں گے جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد غوث صاحب چیئرمین سٹی میونسپل کونسل بیدر،جناب محمد فرقان پاشاہ صاحب نوڈل آفیسر محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدر،ڈاکٹرمحمد گُلسین صاحب سنئیر لیکچرر ڈائیٹ محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدر،محترمہ نور جہاں صاحبہ سی آر پی محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدر،جناب محمد قدیر صاحب سی ایم سی کونسلربیدر،جناب محمد داوُّد صاحب سی ایم سی کونسلر بیدر،جناب محمد سعود صاحب سی ایم سی کونسلر بیدر،محمد وسیم الدین (بابا) سی ایم سی کونسلر بیدر اور جناب محمد اعظم خان صاحب سی ایم سی کونسلر بیدرشرکت کریں گے۔ طلباء و والدین سے خصوصی گزارش کی جاتی ہے کہ اس بامقصد پروگرام میں شرکت کریں اور طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔ہمارے اسکول کے طلباء ٹیکنالوجی کی جدید ایجادات کے بارے میں انتہائی معلومات فراہم کرنے کے لیے پرجوش اور مکمل تیار ہیں۔
ریڈ روز پرائمری و ہائی اسکول بیدر کی جانب سے یومِ سائنس

Related posts

شاہین ڈگری کالج میں 14؍جنوری کو کانووکیشن تقریب کا انعقاد

Paigam Madre Watan

پروفیسر شمیم جیراج پوری کے اہل خانہ سے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی تعزیت

Paigam Madre Watan

مسلم طلبہ کی ڈراپ آئوٹ شرح تشویشناک۔ سنجیدہ حل ضروری: پروفیسر کنڈو

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar