Education تعلیم

اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، (پی ایم ڈبلیو) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور یونس امرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان آج ایک یادداشت مفاہمت طئے پائی گئی۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو اوریونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ترکی کے قونصل جنرل ارحان یالمان اوکان نے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلرمانو کی موجودگی میں اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ یادداشت مفاہمت کے تحت تعلیمی اور انتظامی عملے کے ارکان کے درمیان لیکچر س کا انعقاد، تحقیقی سرگرمیاں، مشترکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لیے آپسی تبادلہ، ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ، طلباء کے آپسی تبادلہ کے علاوہ رہائشی اور غیر رہائشی فیکلٹی ممبران کے تبادلے، پراجیکٹ کی ترقی اور نفاذشامل ہیں۔ یونیورسٹی مشن اور ترکیہ کے اکیڈیمک و سائنٹفک تعاون کے منصوبے کے دائرہ کار میںتعلیمی، ثقافتی اور سائنسی معاملات کی ضرورت کے مطابق تکنیکی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔


قطب اللہ پور میں Capacity Building پرمانوکا ایک روزہ ورکشاپ


حیدرآباد: (پی ایم ڈبلیو) ۔ مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ضامن ہائی اسکول، قطب اللہ پور ،حید رآباد کے اشتراک سے اردو اساتذہ کے لیے Capacity Building پرایک روزہ ورکشاپ بتاریخ 12؍ جنوری کو منعقد ہو گا۔ ریسورس پرسنس ڈاکٹر سید آمان عبید،اسوسئیٹ پروفیسر،ڈی ڈی ای،ڈاکٹر رفیع محمد،اسوسئیٹ پروفیسر،شعبۂ تعلیم و تربیت ،ڈاکٹر افروز ظہیر،گیسٹ فیکلٹی، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر سی پی ڈی ایو ایم ٹی تدریس کو بہتر بنا نے سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Related posts

مکتبہ دارالسلف کی ایک اور خوشنما، دیدہ زیب، قابلِ دید و داد پیشکش۔ عنوانِ کتاب: "پیدل سفر حج” رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ. سعیدالرحمٰن عزیز سلفی

Paigam Madre Watan

3,500 مندوبین آج بیدر شہر پہنچے،کلیان کرناٹک پہلے جمبوری کی تیاریاں مکمل

Paigam Madre Watan

IGNOU and UPRTOU Sign Memorandum of Collaboration to Strengthen Open and Distance Learning

Paigam Madre Watan

Leave a Comment