Articles مضامین

ائمہ جمعہ کے خطبہ میں ترغیب حج کو موضوع بنائیں

مکرمی!
تمام ائمہ مساجد، اساتذہ مدارس، دینی تنظیموں اور ملی اداروں کے ذمہ داران، علماء کرام و مفتیان عظام، دانشوران قوم وملت اور سیاسی و سماجی خدمت گار حضرات حج کی فضیلت واہمیت کو اپنی تقاریر خطبات اور خصوصی مجالس میں لوگوں کے سامنے اجاگر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ صاحب استطاعت حضرات اس اہم فریضہ کی ادائیگی کی طرف متوجہ ہو سکیں۔ ائمہ مساجد اورخطیب حضرات سے خصوصی اپیل ہے کہ جمعہ کے خطبے میں ترغیب حج کے موضوع پر خصوصی توجہ دیں اور حج سے متعلقہ معلومات کی تشہیر کی جائے۔ ایسے لوگ جنہیں اللہ نے دولت و ثروت کی نعمت سے نوازا ہے انہیں حج کی ادائیگی کی طرف رغبت دلانے سے ان شاء اللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ حج زندگی کا فریضہ ہے اور جب حج فرض ہوجاتا ہے توذمہ میں قرض ہو جاتا ہے جس طرح دنیاوی قرض ادانہ کرنے والا آخرت میں ماخوذ ہوگا اسی طرح فریضہ حج کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنایا ادائیگی کی فکرنہ کرنا عنداللہ مواخذہ کا سبب ہو سکتا ہے۔حج دراصل مالی اور جسمانی عبادتوں کا مجموعہ ہے۔ حج سے اللہ کا تقرب حاصل ہوتا ہے۔ یہ ایسی عبادت ہے کہ جنت کی بشارت دنیا میں ہی دے دی گئی ہے۔ حاجی حج کے بعد گناہوں سے ایسا پاک وصاف ہوجاتا ہے جیسا کہ ددھ پینے والا بچہ ،حج کے بعد عمر میں برکت ہوتی ہے اوررزق میں کشادگی کی دولت بھی ملتی ہے۔ اور باوجود حج فرض ہوجانے کے جولوگ حج ادانہیں کرتے ہیں ان کے خاتمہ کے بگڑ جانے کا حدیث میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔لہٰذا میری صاحب استطاعت حضرات سے درخواست ہے کہ وہ حج کیلئے آن لائن درخواست کریں ،غالباًآن لائن درخواست کی آخری تاریخ 15جنوری ہے۔

Related posts

بہار کی نئی حکومت کی تشکیل اورنتیش کمار پر سوال در سوال

Paigam Madre Watan

मीर सादिक और मीर जाफ़र द्वारा मुस्लिम अर्थव्यवस्था पर आक्रमण

Paigam Madre Watan

پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا ولیمہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar