National قومی خبریں

اتحاد اللہ کی نعمت ہےاسلام کی ہر عبادت میں اجتماعیت اور اتحاد کاسبق ہے

جمعیت اہل حدیث کےاصلاح معاشرہ سے شیخ عبدالغفار سلفی کاخطاب


  مالیگائوں(پی ایم ڈبلیونیوز) جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے زیراہتمام مورخہ 03جنوری 2024بروز بدھ کو بعد نماز مغرب ایس ایم خلیل اسکول ،گولڈن نگرمیں جلسہ اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے امیر مولاناشکیل احمد محمدی صاحب حفظہ اللّٰہ نے فرمائی ۔جبکہ شیخ مصطفے بشیر مدنی صاحب  نظامت کے ساتھ اپنے تمہیدی خطاب میں اولاد کے حقوق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے والدین کے اوپر بھی اولاد کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی۔مثلا ان کی پیدائش پر اچھا نام رکھنا،عقیقہ کرنا۔ اچھی تعلیم کا بندوبست کرنا،دینی ماحول اور دینداری کی ترغیب دینا،اولاد کے درمیان انصاف کرنا وغیرہ۔
اسی طرح بنارس سے آئے ہوئے مہمان مقررشیخ عبد الغفار سلفی حفظہ اللہ نےکہاکہ اسلامی شریعت میں جتنی بھی عبادات ہیں ان عبادات پر آپ اگر غور کریں تو ایک چیز آپ کو مشترک ملے گی۔ اسلام کی ہر بڑی عبادت میں اجتماعیت اور اتحاد کاسبق ہے۔مثلا اجتماعیت کے ساتھ پنج وقتہ نماز، نماز جمعہ وعیدین کے علاوہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنااور زکوۃ ادا کرنا، حج کرناوغیرہ۔ الغرض اللہ تعالی نے امت مسلمہ کواتحاد کی نعمت دی۔واقعہ ہجرت کے تناظر میں کہاکہ مکہ کے مہاجرین جب ہجرت کرکے مدینہ پہونچےتومدینہ کے انصاری بھائیوں نے مہاجرین کو اپنے سگے بھائیوں سے زیادہ محبت دی اوراپنے حقوق کو قربان کرکےاپنے مہاجر بھائیوں کے حقوق کوترجیح دی ۔ آج ہم حسب ونسب پر ناز کررہےہیں تو کوئی اپنے مسلک پر اپنی برتری ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے،یہ امت کہاں جارہی ہیں۔آج ہمارے گھروں میں اختلاف ہے بھائی سے بھائی کی بات چیت بند ہےباپ بیٹوں کااختلاف ہے۔ساس سسر کاجھگڑا،نند بھاوج کاتنازعہ ہے۔اللہ تعالی نے ہمارے گھروں کو سکون کا باعث بنایاحالانکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کے لئےایک عمارت کی طرح قراردیا،اورایک دوسرے کامعاون ومددگاربتایااسی طرح ایک دوسرے کے تئیں قربانی دینے اور جھگڑا ختم کرنے والے بنیں چاہے اس کے لئےاپنی خواہشات کاگلہ ہی کیوں ناگھونٹنا پڑے ۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ کاواقعہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی چھوٹی بہنوں کی کفالت کرنے کے لئے بڑی عمر کی خاتون سے نکاح کیا۔معاشرے کی اصلاح کے لئے سورہ حجرات کی آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بات آجائے توتحقیق کرلیاکریں اورایک دوسرے کی ٹوہ میں نارہو اور ناہی غیبت کرواور برےالقاب سے نا پکارو۔مزید شیخ  نے  ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق بیان کرتے ہوئے کہاکہ جب تو اس سے ملےتو اسے سلام کرے، جب وہ  دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب مشورہ مانگے تو  اچھا مشورہ دے، جب وہ چھینکے اور ’الْحَمْدُ لِلَّهِ‘ کہے تو  اس کا جواب دے (یعنی ’يَرْحَمُكَ اللَّهُ‘ کہے)، جب وہ بیمار ہوتو اس کی عیادت کرے اور جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے“۔شیخ عبدالغفار سلفی کے گراں قدر خطاب کے بعد آخر میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی حفظہ اللہ نے علماء کرام اور سامعین کے ساتھ جمعیت اہل حدیث  مالیگاؤں کی ورکنگ کمیٹی کے ارکان کاشکریہ ادا کیا۔الحمد للہ یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا، سامعین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اور بعد نمازمغرب سےسوانوبجے رات تک جاری اس پروگرام سے مرد وخواتین نےبھرپور استفادہ کیا۔

Related posts

روٹری کلب کا شاہین گروپ انسٹی ٹیوشنس کے اشتراک سے تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کو بااختیار بنایا جائے گا

Paigam Madre Watan

سعدیہ فاطمہ کی کتاب’’ فلسطین ماضی حال اور مستقبل ‘‘ کا رسم اجراء اور تدریس کے مضمون پر اول انعام

Paigam Madre Watan

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ” قومی یوم سائنس” تقریب

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar