National قومی خبریں

مہاتما گاندھی ہندو راشٹر کے حامی نہیں تھے

مسلم لیگ کے زیر اہتمام گلبرگہ میں جلسہ یوم مخالف دہشت گردی، دانشوروں کا خطاب


گلبرگہ، انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر پر کل مہاراجہ فنکشن ہال، گلبرگہ میں جلسہ یوم مخالف دہشت گردی منعقد ہوا جو بیحد کامیاب رہا۔ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ مہاتما گاندھی ہندو راشٹر کے حامی نہیں تھے بلکہ انہوں نے تو بھارت میں اسلامی خلافت کی طرز پر حکومت چلانے کی تاکید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو یہ واضح کرنا چاہیئے کہ ہندو راشٹر میں دلتوں، بچھڑے طبقات و قبائل ، پسماندہ طبقات اور نچلی ذاتوں کی سماجی حیثیت کیا ہوگی۔ عزیز اللہ سرمست نے دہشت گردی کے علیحدہ علیحدہ پیمانے مقرر کئے جانے کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف پارلیمنٹ پر حملہ دہشت گردی نہیں ہے بلکہ بابری مسجد پر حملہ بھی دہشت گردی ہے اور ماب لینچنگ بھی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتماگاندھی کے قتل کے فوری بعد فاشسٹ طاقتوں کو کچل دیا جاتا تو آج ملک کے حالات اتنے دگرگوں نہیں ہوتے۔ عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ مہاتماگاندھی کی بدولت جس پارٹی نے ملک کا اقتدارسبھالا وہی آج پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے باہر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فرقہ پرست اور فاشسٹ نظریات رکھنے والی تنظیموں کے رئیں نرم رویہ اپنانے کا آج خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر جماعتیں اور حکومتیں مہاتما گاندھی کے مجسموں اور فوٹوں پر پھول مالائیں چڑھانے کا کام کیا مہاتما گاندھی کے نظریات اور اصولوں کو فراموش کردیا گیا جبکہ دوسری جانب مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کے نظریات کو پھیلانے کا کام نہایت منظم طریقہ سے کیا گیا۔ پرفیسر سنجے ماکل نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے کی وجہہ سے گاندھی جی کو قتل کیا گیا جبکہ مہاتما گاندھی کے قتل کے پس پردہ کئی محرکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے حقائق کو بھی پوشیدہ رکھا گیاہے۔ پروفیسر سنجے ماکل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر نے مہاتما گاندھی کی حمایت سے بھارت کا دستور مدون کیا اور آج یہ دستور منوادیوں کو قابل قبول نہیں ہے۔ فادر اسٹینلی لوبو مینٹ میری چرچ نے انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے یوم شہادت پر یوم مخالف دہشت گردی منانے کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کو سارے ملک میں یوم مخالف دہشت گردی کے طور پر منایا جانا چاہیئے۔ معراج پٹیل تاورگیرہ کنوینر انٹرایلجس فورم گلبرگہ نے ملک کے موجودہ حالات میں ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط اور مہاتما گاندھی کے آدرشوں کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب میں انسانوں سے محبت کی تعلیم دی گئی ہے۔ معرا ج پٹیل نے مزید کہا کہ ہندوراشٹر ، خود ہندؤں کے کئی طبقات کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ سردار گرومیت سنگھ سلوجہ نے مولانا محمد نوح کی سماجی عوامی خدمات کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد نوح ایک بے لوث عوامی لیڈر ہیں۔ انہوں نے ہندو مسلم سکھ عیسائی کو ہندوستان کی جمہوریت کے 4مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے ایک بھی ستون گرجائے تو پوری عمارت کا وجود ہی خطرہ میں پڑجائے گا۔ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے جلسہ کی صدارت کی۔ انہوں نے صدارتی تقریر میں بتایا کہ مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر پچھلے 9سالوںسے انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم مخالف دہشت گردی منایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر امبیڈکر کو ممبئی میں الیکشن ہارنے کے بعد مسلم لیگ نے انہیں مغربی بنگال سے کامیاب کروایا۔ اس کے لئے مسلم لیگ کے رکن کو استعفیٰ دینا پڑا جس کے بعد ہی امبیڈکر دستوری کمیٹی کے چیرمن منتخب ہوئے۔ مولانا محمد نوح نے مزید بتایا کہ آزاد ہندوستان میں انڈین یونین مسلم لیگ کے بانی قائد ملت محمد اسماعیل صحب بھی دستور ساز کمیٹی کے معزز رکن تھے۔شری ایس۔ بی۔ آر۔کینچابسوا شیواچاریہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ قبل ازیں جلسہ کی کارروائی کا آغاز حافظ اقبال کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مولوی مظہر احمد گرمٹکالی، رسول پٹیل نے عنت خوانی کا شرف حاصل کیا۔ بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے خیر مقدم کیا۔ فضل احمد تماپوری قائد مسلم لیگ نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔ اس کی وجہہ سیاسی دہشت گردی ہے۔ سجاد حُسین نے نہایت خوش اسلوبی کیساتھ کارروائی چلائے اور آخر میں مُبین احمد زخم شاعر و صحافی صدر انڈین یونین مسلم لیگ یادگیر نے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

قریش کانفرس ریاست تلنگانہ کے پہلے کانفرس کا حیدرآباد میں کامیاب انعقاد

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خوشحال بھارت کا وژن کا ممبئی میں اجرا

Paigam Madre Watan

بیت المقدس اور ارض فلسطین کی تاریخ سے امت مسلمہ کو واقف کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar