International بین الاقوامی خبریں

آل نیپال حفظ قرآن کریم مسابقہ

نیپال /روپندیہی/ (ہارون فیضی )قرآن منزل من اللہ کتاب ہے جس کو جبریل امین نے بحکم خلاق دوعالم نبی آخرالزماں محمدﷺ پر نازل فرمایا ۔ آسمانی چار کتابیں ہیں توریت،زبور،انجیل اور قرآن مجید،قرآن مجید کو چھوڑ کر ساری آسمانی کتابوں میں ان کے متبعین نے اپنے منشاء کے حساب سے ترمیم وتبدیل کرڈالے جو اصل صورت میں دنیا میں موجود نہیں ہے ۔ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے جس کے حفاظت کی ذمہ داری رب دوعالم نے خود لی ہے جیسا کہ قرآن میں اس بات کی وضاحت موجود ہے ’’ ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے‘‘ ۔ مختلف ادوار میں علماء ،قراء اور حفاظ کا بے دریغ بہیمانہ قتل ہوا تاکہ دنیا سے قرآن کا خاتمہ ہوجائے لیکن جو عبارتیں دلوں میں اللہ نے محفوظ کررکھیں ہیں وہ تاقیامت باقی رہے گا ۔ نیپال میں مسلمانوں کی تعداد محدود ہے لیکن حفاظ قراء کی تعداد میں روز افزوں اضافہ نہایت خوش آئند بات ہے ،ان حفاظ اور قراء کے دلوں میں قرآن کی محبت باقی رہے اور جو اس سے دور جانے کے فراق میں ہیں ان کے اندر تڑپ پیدا ہوا اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیپال میں قائم سعودی سفارتخانہ کے زیر نگرانی بتعاون مسلم آیوگ (کاٹھمانڈو ) نیپال حفظ قرآن مجید کا ایک عظیم الشان انعامی مسابقہ ۱۰ فروری ۲۰۲۴ء دارالحکومت کاٹھمانڈو میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ جو چار زمروں پر مشتمل ہوگا(۱) قرآن کریم مکمل،تحدید عمر۱۵تا ۲۵سال(۲) بیس پارے،تحدید عمر۱۲ تا ۲۰ سال(۳) دس پارے ،تحدید عمر ۱۰ تا ۱۵ سال(۴) انتیسواں اور تیسواں پارہ،تحدید عمر ۱۰ تا ۱۵ سال۔
واضح رہے کہ اس مسابقہ میں مدارس اسلامیہ اور عصری علوم کے طلبہ اور طالبات شامل ہوسکتے ہیں ۔کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوا‏زا جاےگا- زمرۃ اول ،دوم اور سوم میں پچاس پچاس کی سیٹیں ہونگی جبکہ زمرہ چہارم کے سو طلبہ اور سوطالبات ۔

Related posts

انعامی مسابقہ بعنوان عقیدۂ توحید

Paigam Madre Watan

مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کے انتقال پر علمائے نیپال کے تعزیتی پیغامات

Paigam Madre Watan

*گستاخ  نبی کے خلاف جمعیت علمائے روتہٹ نیپال نے ‘سی ڈی او ‘کے پاس پیش کیا ایک میمورنڈم  اور حکومت سے کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar