International بین الاقوامی خبریں

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے ہزاروں علماء ودانشوران اور دعاۃ کو عمرے کی خصوصی دعوت

ریاض(پی ایم ڈبلیو نیوز) سعودی عرب دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت ہے جس کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام ہے سعودی عرب کے حکمرانوں کی امت مسلمہ کے لیے خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہے ان کی ترقی و خوشحالی کا راز توحید اور کتاب و سنت کی بالادستی میں پنہاں ہے مملکت توحید کے نمایاں اور عظیم الشان خدمات میں سے ایک عظیم خدمت حرمین شریفین کی نگرانی ہے وہاں کے حکام بیت اللہ کی زیارت کرنے والے حجاج کرام اور معتمرین کے لیے اعلی سے اعلی انتظامات کرنا ، ان کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرنا باعث فخر و سعادت سمجھتے ہیں اور تقریبا ہر سال اپنے خرچ پر دنیا کے مختلف خطوں سے ہزاروں علماء اور دانشوران کو اپنا مہمان بنا کر حج و عمرہ کی دعوت دیتے ہیں اور ان کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرتے ہیں اسی طرح سے امسال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ نے دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار کی تعداد میں علماء اور مدرسین و دعاۃ کو اپنے خرچ پر شاہی مہمان بنا کر عمرہ کا موقع فراہم کیا ہے واقعتاً مملکت توحید اور اس کے دین پسند فرمانرواؤں کے اسلام و مسلمان اور پوری انسانیت کے تئیں جو خدمات ہیں وہ بے حد عظیم اور بے مثال ہیں اس موقع پر مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی لمبنی نیپال کے جملہ اراکین ، مجلس عاملہ و شوری ، معلمین و معلمات اور طلبہ و طالبات خادم الحریمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اعیان مملکت سعودی عرب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور بارگاہ الہٰی میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالی ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما تاکہ یہ لوگ حرمین شریفین اور پوری انسانیت کی مزید خدمت کر سکیں، الہ العالمین حاسدوں کے نظر بد سے تو ان کی حفاظت فرما اور ان کے اس کار خیر کو شرف قبولیت سے نواز کر انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرما اور ہر طرح کے شر و فساد سے محفوظ و مامون رکھ آمین

Related posts

*گستاخ  نبی کے خلاف جمعیت علمائے روتہٹ نیپال نے ‘سی ڈی او ‘کے پاس پیش کیا ایک میمورنڈم  اور حکومت سے کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar