گلبرگہ(پی ایم ڈبلیو نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک میں10 تا 31جنوری "باوقار سیاست کیلئے ایس ڈی پی آئی کے ساتھ جڑیں "، کے نعرے کے تحت ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔ اس ضمن میں گلبرگہ میں ایک پریس کانفرنس میں ممبر سازی مہم کے پوسٹر کی اجراء کی گئی۔ پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ، ریاستی آرگنائزنگ جنرل سکریٹری عبدالمجید تمبے، ریاستی سکریٹری عبدالرحیم پٹیل،ایس ڈی پی آئی ضلعی صدر سید دستگیر،ضلعی جنرل سکریٹری سید علیم الہی اور دیگر ضلعی عہدیداران موجودر ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے کہا کہ کرناٹک میں جو سیاسی حالات ہیں وہ سب عوام کے سامنے ہیں ۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے چھ ماہ کے بعد بھی خاص طور پر مسلم اقلیتی طبقے اور ایس سی /ایس ٹی طبقے کے ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکی ہے۔ کانگریس کو ریاست کے مسلمانوں اور ایس سی /ایس ٹی طبقات نے یہ سوچ کر ووٹ دیا تھا کہ اس سے پہلے بی جے پی حکومت جو عوام مخالف ، اقلیت مخالف اور نفرت کی سیاست کررہی تھی اس سے چھٹکار ا ملے گا اور کانگریس حکومت ہمارے حقوق دے گی۔ کانگریس نے انتخاب سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو حاصل 2Bریزرویشن جس کو بی جے پی نے منسوخ کیا تھا اس کو پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی بحال کریں گے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پندرہ سولہ کابینی اجلا س ہونے کے بعد بھی اس وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا ۔ دوسرا وعدہ کانگریس نے کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 10ہزار کروڑ روپئے مختص کرے گی ۔لیکن آج کی تاریخ تک اس پر بھی کابینہ میں چرچا نہیں ہوا ہے اور بجٹ میں بھی کوئی تذکرہ نہیں ہے۔اس میں صرف 2100کروڑ روپیہ کا ایک وعدہ کیاہے۔اسی طرح ایس ٹی /ایس سی /اوبی سی اور اقلیتیں یہ امید کررہے تھے کہ کانتاراج کمیشن کی رپورٹ کو عام کیا جائے گا اور ان کمیشن کے رپورٹ کے مطابق تمام طبقات کو ان کے تعداد کے حساب سے حکومت منصوبے بنائے گی ۔ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے کہا کہ پارٹی اس ماہ "باوقار سیاست کیلئے ایس ڈی پی آئی کے ساتھ جڑیں "، کے نعرے کے تحت ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔ کرناٹک کے وہ لوگ جو باوقار سیاست کو پسند کرتے ہیں اور غلامی کی سیاست سے باہر آنا چاہتے ہیں وہ ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ایس ڈی پی آئی کا مقصد سب کو مساوی حقوق فراہم کرنا اور متناسب نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ ہماری آنے والی نسل کو غلامی کی سیاست سے بچانے کیلئے آج ہی ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوسکتے ہیں- ایس ڈی پی آئی ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کے آئین کو بچانے، سیکولر اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری عبدالرحیم پٹیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی ریاست کرناٹک میں ہر سال کی طرح امسال بھی10 جنوری تا 31جنوری ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔ ریاست کے وہ نوجوان جو سیاست میں آنا چاہتے ہیں وہ ایس ڈی پی آئی کے نظریاتی سیاست سے جڑیں ۔ زمینی سطح پر کا م کرنے والے تمام لوگ ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوکر ہمیں مضبوط کریں۔ ہمارے پمفلٹس میں کیو آر کوڈ اور ہمارا رابطہ نمبر موجود ہے اس پر آپ رابطہ کرسکتے ہیں۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کے بعد ایس ڈی پی آئی تیسرے متبادل پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے ، لہذا اس پارٹی کا حصہ بن کر باوقار سیاست کریں۔
next post
Related posts
Click to comment