Education تعلیم

شعبہ فارسی کی ہونہار طالبہ عرشی بانو کی پی ایچ ڈی مکمل.

لکھنؤ (پی ایم ڈبلیو نیوز) یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی ہونہار طالبہ ریسرچ اسکالر عرشی بانو کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئ. عرشی بانو نے شعبہ فارسی کے استاد ڈاکٹر ارشد القادری جو کہ اب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں ایسوسیٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں کی نگرانی میں مکمل کیا. عرشی بانو کے تحقیقی مقالہ کا عنوان(انیس الاحباء :تنقیدی متن مع حواشی و تعلیقات) تھا. یہ وایوا شعبہ فارسی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا. اس تحقیقی مقالہ کے ممتحن علی گڑھ یونیورسٹی شعبہ فارسی کے پروفیسر سید محمد اصغر صاحب تھے. اس اوپن وایوا میں عرشی بانو نے ممتحن کے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیے. جس پر اساتذہ کے علاوہ وایوا میں شریک رہے لوگوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریسرچ کام کی خوب تعریف کی. مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی شعبہ فارسی کے پروفیسر سید اختر حسین صاحب، صدرِ شعبہ فارسی پروفیسر سید غلام نبی احمد صاحب، سابق صدر شعبہ فارسی پروفیسر عمر کمال الدین صاحب، سابق صدر شعبہ فارسی پروفیسر عارف ایوبی صاحب اور شعبہ فارسی کے استاد ڈاکٹر شبیب انور علوی صاحب کے علاوہ دوسرے ڈپارٹمنٹ کے کئی پروفیسر و ڈاکٹر کی موجودگی میں یہ وایوا مکمل ہوا. اس موقع پر خاص طور سے ڈاکٹر ناظر حسین، ڈاکٹر عاطفہ جمال، ڈاکٹر محمد خبیب، ڈاکٹر صالح ظفر، علی عباس جعفری، ثناء اظہر، صدف فاطمہ، مرزا محمد حیدر، سید انور صفی، محمد محب ندوی، مظہر علی عباس، علی مہدی، محمد شہزاد، غلام عباس، سعودہ، عنبرین، پروین، شازیہ، زہرا، کے علاوہ شعبہ کے تمام ریسرچ اسکالر، ایم اے، بی اے کے طلباء کثیر تعداد میں شریک ہوئے.
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر عرشی بانو کے افراد خاندان اور رشتہ داران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے درخشاں اور تابناک مستقبل کی دعا کی. عرشی بانو نے اپنے اساتذہ، عزیز و اقرباء اور احباب کا شکریہ ادا کیا. جن کی شفقت اور توجہ نے مقالہ کے دشوار گزار مراحل میں ان کی مدد کی اور مقالہ کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار کی.

Related posts

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

بیدر کی تاریخی جامع مسجدمیں دوسرے مرحلہ کی تکمیل پر والینٹئرس کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی جلسہ و جلسہ رحمۃ اللعالمینؐ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں  "پروگرامنگ لینگویج سی پلس پلس” پر دوہفتہ کا شاندار کورس کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar