Education تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اورینٹیشن پروگرام کا آغاز

حیدرآباد  (پی ایم ڈبلیو نیوز )مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی -مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے متعلق شعور بیداری کے سلسلے میں 8 روزہ پروگرام کا پیر کو آغاز ہوا۔ ملک بھر سے زائد از 100 شرکاء اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ پروگرام میں جامع اور بین موضوعاتی تعلیم، ہندوستانی علمی نظام، تعلیمی قیادت کی حکمرانی اور نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور معاشرہ، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کو تعلیمی پالیسی کے بارے میں واقف کرانا اور انہیں ہندوستانی اخلاقیات اور انسانی اقدار سے متعلق نظریات سے آگاہ کرنا ہے۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز کے مطابق ’’ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے شرکاء کو بہترین تربیت فراہم کریں اور اس تربیت کو زیادہ سے زیادہ اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز تک پہنچائیں۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ مرکز اگلے سال مارچ تک ہر مہینے دو پروگرام منعقد کرے گا۔

Related posts

مکتبہ دارالسلف کی ایک اور خوشنما، دیدہ زیب، قابلِ دید و داد پیشکش۔ عنوانِ کتاب: "پیدل سفر حج” رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ. سعیدالرحمٰن عزیز سلفی

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

Paigam Madre Watan

قومی اردوکونسل کا چھبیسواں اردو کتاب میلہ6تا14جنوری2024 ممبئی میں منعقد ہو گا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment