Education تعلیم

مولانا مظہر الحق یونیورسٹی،پٹنہ میں عالمی معیار کی لائبریری قائم ہوگی؍پروفیسر محمد عالمگیر

یونیورسٹی میں یک روزہ اسکالرس بیداری ورک شاپ کا انعقاد


پٹنہ،(پی ایم ڈبلیو نیوز) مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی میں گاندھی نگر، گجرات میں واقع یو جی سی کے تحت انفارمیشن لائبریری سینٹر اور بہار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آج یک روزہ اسکالرز بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے افتتاحی پروگرام کی صدارت اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عالمگیر نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر محکمہ اعلی تعلیم بہار کے وائس چیئرمین، پروفیسر کامیشور جھا نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے مہمان خصوصی اور دیگر تمام حاضرین کا استقبال کیا اور تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی میں عالمی معیار کی لائبریری کے قیام میں مہمان خصوصی سے تعاون کی درخواست کی۔ پروفیسر کامیشور جھا نے تحقیقی مقالات کی حفاظت اور اسے دیگر اسکالرز تک فراہمی میں INFLIBNET کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے اساتذہ واسکالرس سے کہا کہ اس سینٹر کی خدمات سے استفادہ کے علاوہ اپنی کامیاب تحقیقات کے ذریعے بہار کا نام روشن کریں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر عالمگیر کی درخواست پر عالمی معیار کی لائبریری کے قیام میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے اس موقع پر عظیم مجاہد آزادی مولانا مظہر الحق کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ یونیورسٹی ایسی عظیم شخصیت سے منسوب ہے جس کی کوششوں سے انگریزوں نے پہلی بار ہندوستان میں سول سرویسیز کے مقابلہ جاتی امتحانات شروع کئے، نیز سب سے پہلے مولانا مظہر الحق نے ہی انگریزوں سے مکمل آزادی کا مطالبہ کیا، یہ یونیورسٹی کے اساتذہ و عملہ کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ افتتاحی پروگرام کے اخیر میں یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل کامیش کمار نے تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔اس ورکشاپ میں بہار کی تمام یونیورسٹی سے تقریباً 100 اسکالرس اور اساتذہ نے حصہ لیا، جس میں مختلف نشستوں میں گاندھی نگر سینٹر سے آئے ہوے لائبریری سائنس اور ریسرچ کی نئی ٹیکنالوجی کے ماہرین سائنٹسٹ ڈاکٹر ابھیشیک اور سائنسٹ پی کنن نے INFLIBNET کی سروسیز سے متعلق مثلا ایپلیکیشنز سافٹ ویئرز بالخصوص آرکڈ(ORCiD) شودھ چکرا (ShodhChakra) اور آئی آر آئی این ایس (IRINS) سے متعارف کرایا اور ریسرچ میں ان سافٹ ویئرز کی ضرورت واہمیت کے ساتھ ساتھ ان کے طریقِ استعمال سے بھی آگاہ کیا۔ ان اپلیکیشنز کے استعمال سے ریسرچ کے لئے مواد کی فراہمی میں سہولت، موضوع سے متعلق دوسرے اسکالرز کی دریافت تک رسائی اور ان سے استفادہ کے ساتھ اپنی تحقیقات سے دوسروں کے لئے استفادہ کی راہ آسان ہوگی۔ تمام شرکاء نے اس اہم ورک شاپ میں شریک ہوکر بھر پور استفادہ کیا۔ اس ورکشاپ میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے اساتذہ و ریسرچ اسکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر این کے اگروال، تعلیمی مشیر، محکمہ اعلی تعلیم بہار نے حصہ لیا اور کلمات تشکر جناب محمد اعجاز عالم، ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز نے ادا کئے۔پروگرام کے دوسرے اہم شرکاء میں یونیورسٹی کے کنٹرول آف ایکزام جناب سعد بن حامد اور کالج انسپکٹر جناب محمد فیضان الدین صاحب بھی شامل تھے۔آخرمیں تمام شرکاء کو سند شرکت سے نوازا گیا۔اس ورکشاپ کے کنوینر اوراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر،شعبہ فارسی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ،جب کہ ڈاکٹر محمد تحسین زماں،اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈاکٹر انوار الحسن، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی نے ورکشاپ کے انتظام وانصرام میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

فاطمۃ الزہرؓ کی ذات خواتین کیلئے رول ماڈل ہے

Paigam Madre Watan

 ثقافتی سرگرمی مرکز مانو میں مصنف سے ملاقات پروگرام ۔ پروفیسر فرقان قمر کا لیکچر

Paigam Madre Watan

ڈپلومہ اور ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں اضافہ 23، اکتوبر تک

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar