بیدر۔شاہین اُردو ہائی اسکول بیدر نے ہرسال کی طرح اس سال بھی شاندار نتائج حاصل کئے۔ جملہ96فیصد نتائج آئے ہیں۔ڈسٹنکشنAA+ میں جملہ60 طلباء و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم میںابوبکرعبداللہ جملہ نمبرات603حاصل کرکے 96.48فیصد لاکر ہائی اسکول بیدر کے ٹاپر ہے جبکہ صفیہ حق نے 95.68 فیصداور سمرودھی 95.68فیصد ،جویریہ95.40فیصد حاصل کرکے بہترین تعلیمی مُظاہرہ کیا ہے۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر ،منیجنگ ڈائریکٹر جناب عبدالحسیب ، کیاڈیمک ڈائریکٹر جناب عبدلمقیت اور ڈائریکٹر محترمہ مہر سُلطانہ نے جماعت دہم کی شاندار کامیابی پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کے ساتھ ساتھ تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں۔اور انھو ںنے کہا کہ شاہین ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے ہر مضمون میں بہتر نشانات حاصل کئے ہیں انھوں نے ان کے درخشاں مستقبل کے دعائوں کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا ۔
previous post
next post
Related posts
Click to comment