Education تعلیم

کیرالہ پبلک سروس کمیشن میں شعبۂ عربی ، مانو کے طلباء کی شاندار کامیابی

حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) صدر شعبۂ عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پروفیسر علیم اشرف جائسی کی اطلاع کے مطابق شعبہ عربی کے تین طلباء نے کیرالہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر منتخب ہوئے۔ جن کے نام بالترتیب ڈاکٹر زین العابدکے کے، ڈاکٹر منیر کے کے اور ڈاکٹر ہیثم حسن سی پی ہیں۔ شعبۂ عربی مانو کے ان سابق طلباء نے میرٹ لسٹ میں پہلا، چوتھا اور دسواں رینک حاصل کیا۔ شعبۂ عربی کے فارغ ان طلباء کی شاندار کارکردگی پر صدر شعبہ پروفیسر علیم اشر ف جائسی کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے بھی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو دیگر طلبہ کے لیے قابل تقلید قرار دیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

مانو میں این ای پی پراورینٹیشن پروگرام کا افتتاح،رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد کا خطاب

Paigam Madre Watan

مولانا مظہر الحق یونیورسٹی،پٹنہ میں عالمی معیار کی لائبریری قائم ہوگی؍پروفیسر محمد عالمگیر

Paigam Madre Watan

Mangalapalli Vidyadhar of Kendriya Vidyalaya Golconda 1 Win the Republic Day Gold Cup Chess Tournament 2024

Paigam Madre Watan

Leave a Comment