75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ کی تقریب کو بڑے تزک اہتمام سے منایا گیا. 9:30 بجے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عالمگیر صاحب نے جھنڈا پھیرا کر اس تقریب کا آغاز کیا. راشٹر گان کے بعد یونیورسٹی کے طلبا نے قومی یکجہتی پر ایک ڈرامہ پیش کیا. یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل کامیش کمار نے بھائی چارہ اور مل جل کرکام کرنے اور اس ملک کو ترقی دینے کی بات کی اور ابو المجاہد زاہد کے شعر پر اپنی بات ختم کی.
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
طلبا نے ہمارے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق پر ایک ڈرامہ پیش کیا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا. ڈرامہ پیش کرنے والوں میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مینجمنٹ کے طلبا پیش پیش تھے. ڈاکٹر مکتا اور ڈاکٹر ترشنہ کی نگرانی میں یہ ڈرامے پیش کیے. پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر طارق عطا اور ڈاکٹر محمد جاوید اختر نے کلیدی رول ادا کیا. اس کے علاوہ یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ عملہ کا بھی رول اہم رہا. پروگرام کی نظامت ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز اینڈ لینگویج پروفیسر اعجاز عالم صاحب نے کی. پروگرام کے دوسرے اہم شرکاء میں یونیورسٹی کے کنٹرول آف ایکزام جناب سعد بن حامد، کالج انسپکٹر جناب محمد فیضان الدین صاحب, ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر اسد اللہ، فائننس ایڈوائزر سنیل کمار سنھا اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے صدور و اساتذہ موجود تھے. مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.