Delhi دہلی

اردو ایک زبان نہیں، تہذیب ہے۔ اس کو شایانِ مرتبہ دیا جائے گا۔ ارویندر سنگھ لولی

نئی دہلی۔صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دہلی اردو اکادمی کے تعاون سے غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میںایک آل انڈیا مشاعرہ اور تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی ابتدا میں ٹرسٹ کے صدر محمد سلیم دہلوی اور منیر انجم نے ٹرسٹ کا تفصیلی تعارف کرایا اور اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ سب سے پہلے جناب ارویندر سنگھ لولی صاحب، صدر،دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنے دستِ مبارک سے فصیل بند شہر کے پرانی دہلی کی تیرہ سالہ یُمنہ گلویز جس نے ڈیڑھ ماہ کی مدت میں 53 مسودے تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ اس کارنامہ کے ذریعے ان کا نام انکزائیڈ بُک آف ریکارڈ 2021 میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس کے لئے انہیں اعزاز سے نوازتے ہوئے ایک شیلڈ، سند، سپاس نامہ اور 5100/- روپئے نقد ٹرسٹ کی جانب سے پیش کئے۔ اپنی تقریر میںارویندر سنگھ لولی نے جہاں صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اپنے قیام کے20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کیں اور ساتھ ہی یُمنہ گلویز کو انکی شاندار کامیابی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہ یُمنہ گلویز پر نہ صرف تمام دہلی والوں کو فخر محسوس ہونا چاہیے بلکہ تمام مسلم نوجوان بچیوں کے لئے ایک مثال ہیں۔ ارویندر سنگھ لولی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کانگریس اپنے انتخابی منشور میں اردو کے مسئلہ کو شامل کرے گی جس کو موجودہ حکومت نے بالکل نظر انداز کر رکھا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمانِ ذی وقار شامل ہوئے جناب باصر اقبال صاحب،سکریٹری، ہیلپ اَدرس فاؤندیشن نے بھی یُمنہ گلویز کو ان کی شاندار کامیابی کے لئے5100/- روپئے نقد دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مشاعرے کا افتتاح کرتے ہوئے جناب ہارون یوسف صاحب، سابق وزیر، حکومتِ دہلی نے کہا کہ صائم ایجوکشنل ٹرسٹ نے عالمی ریکارڈ بنانے والی یُمنہ گلویز کو یہ اعزاز دینے کا جوکام کیا ہے وہ قابلِ مباکباد ہے کیونکہ اس سے نوجوان مسلم بچیوں کا پڑھائی کی جانب رحجان بڑھے گا اور یُمنہ گلویز کی کامیابی سے انکو تلقین ملے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اردوضرور سیکھنی چاہئے کیونکہ اردو زبان پر اب گرد جمتی جا رہی ہے اگر آپ اردو نہیں جانیں گے ، اردو نہیں سمجھیں گے اور اپنے بچوں کو اردو نہیں سکھائیں گے تو میری یہ بات ہمیشہ یاد رکھیئے کہ یہ دنیا کا اصول ہے کہ جس قوم کی ہستی کو اگر ختم کرنا ہوتو آپ اس قوم کی زبان کو ختم کردیجئے وہ قوم خود بہ خود ختم ہو جائیگی۔ اردو کو بچانے کی ذمہ داری کسی اور کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ جس قوم کی تعلیمی حالت اچھی نہیں ہوتی اس قوم کی معاشی و سماجی حالت بھی بہتری نہیں ہوتی۔ ہمیں اردو سیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ اگر ہم اردو نہیں پڑھیں گے تو ہم مذہب سے بھی دور ہوجائیں گے۔ اسلئے آپ لوگ اپنے بچوں کو اردو ضرور سکھائیںاس کے ساتھ ہی انہوں نے یُمنہ گلویز کو مبارکباد دی اور ٹرسٹ کے قیام اور اسکے کام کے طریقے کی بھرپور ستائش کی۔ پروگرام اور مشاعرے کے صدارت کے فرائض استاد اور بزرگ شاعر جناب وقار مانویؔ صاحب نے انجام دئیے۔ جناب سید شمیم انور صاحب، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکٹنگ، انٹرٹینمنٹ سٹی، نوئیڈا، جناب محمد سعید خان صاحب، صدر، دہلی مائنارٹیزویلفیئر ایسوسی ایشن اوجنا ب باصر اقبال صاحب،سکریٹری، ہیلپ اَدرس فاؤنڈیشن نے بطور مہمانِ ذی وقار شرکت کی ۔پروگرام کی نظامت جناب شمیم انور نقوی اور مشاعرے کی نظامت جناب محمد انس فیضی نے کی۔ اظہارِ تشکر جناب ڈاکٹر عقیل احمد، سکریٹری، غالب اکیڈمی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلیم دہلوی، صدر، صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ غالب اکیڈمی کے ہی طالب علم رہے ہیں اور اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی وہ کافی سرگرم تھے اور سرکاری اداروں میں نوکریوں کے لئے کافی کوشش کرتے رہتے تھے ان کی پوری ٹیم بہت محنتی اور کافی سرگرم ہیں اسی وجہ سے یہ آج بھی اتنا شاندار پروگرام منعقد کرانے میں کامیاب ہوئے۔

Related posts

منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا بی جے پی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے: عمران حسین

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، اب ٹرانس جینڈر بھی دہلی کی بسوں میں مفت سفر کریں گے

Paigam Madre Watan

وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بڑا فیصلہ، سی اے جی کرے گا دہلی جل بورڈ کا 15 سال کا آڈٹ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar