National قومی خبریں

یوم جمہوریہ کے موقع پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

اردو کے معروف شاعر جمیل حیدر شاد، اکبر حسین اکبر، خلیل الرحمن سلفی کی مغفرت کے لیے دعائیں


دربھنگہ (پی ایم ڈبلیو نیوز)یوم جمہوریہ کے موقع پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر شوکت علی ہاوس ، پرانی منصفی، دربھنگہ میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر شعرائے کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی نمائندہ شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا۔ نشست میں شامل ہونے والے حضرات ڈاکٹر عطا عابدی ، ڈاکٹر احسان عالم، ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، انور آفاقی، منظر الحق منظر صدیقی، ڈاکٹر ریحان قادری، ڈاکٹر منور راہی ، ڈاکٹر منصور خوشتر تھے۔ شعری نشست کی صدارت ڈاکٹر عطا عابدی صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر مجیر احمد آزاد نے انجام دیئے۔ اس نشست میں اردو کے معروف شاعر جمیل حیدر شاد، اکبر حسین اکبر، خلیل الرحمن سلفی کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئی ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے یہاں موجو د حضرات نے نثری اور شعری پیرائے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔عطا عابدی نے کہا یوم جمہوریہ کی تقریبات اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ جمہوری نظم خوب صورت طرز حکومت کانام ہے۔ یہ نظام جیسا کہ بزرگوں نے کہا کہ عوام کے ذریعہ عوام کے لئے عوام کی حکومت ہے۔ ضرورت ہے کہ جمہوری قدروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تدابیر کریں۔ اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔ پوری دنیا میں ہمارے ملک کو جمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہمیں اس پہچان کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بامعنی بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مجیر آزاد نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر شعرو وادبا کے درمیان خوشگواری کا احسا س ہورہا ہے۔ وطن سے محبت رکھنے والے قلم کار، تخلیق کار کے جذبات حب وطن سے آراستہ ہوا کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے اردو قلم کاروں میں جذبہ حب الوطنی کا احساس پختہ تر ہے۔ المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے اس موقع کو یادگار بنانے کا اہتما م کیا ہے ۔ آج ایک دن ایک وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات،ڈاکٹر احسان عالم نے کہا 26جنوری 1950کو ہمارے ملک کا اپنا آئین نافذہوا ۔ اس موقع پرہر سال جشن جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ سارے سرکاری اور غیر سرکاری محفلوں میں پرچم کشائی کے بعد پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Related posts

کرناٹک اُردو اکادمی کی جانب سے بیدر کے العزیز آڈٹیوریم میںسرکاری و امدادی مدارس کے اساتذہ کرام کیلئے ایک روزہ کارگاہ کا کامیاب انعقاد

Paigam Madre Watan

ناموس صحابہؓ کے تحفظ اور امت کی رہنمائی کے لیے جمعہ کو ریاست کرناٹک میں ”یومِ صحابہؓ“ منانے کا اعلان!

Paigam Madre Watan

مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام کی مذمت

Paigam Madre Watan

Leave a Comment