Education تعلیم

سی سی آر یو ایم کے ذریعہ حجامہ کے معیاری طریقہ عمل پر قومی ورکشاپ کا ا نعقاد

نئی دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)،وزارت آیوش، حکومت ہند نے ”حجامہ کے معیاری طریقہ عمل کو حتمی شکل دینے پر ایک قومی ورکشاپ برین اسٹارمنگ سیشن ‘‘کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ سی سی آر یو ایم کے حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ فار لٹریری اینڈ ہسٹوریکل ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، نئی دہلی کے ذریعہ یونانی ڈے ۲۰۲۴ء کی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھی۔ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل ،سی سی آر یو ایم نے اپنے استقبالیہ وتعارفی کلمات میں یونانی طب میں علاج بالتدبیر بالخصوص حجامہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا صحت کی بقا وفروغ اور امراض کے علاج میں غیر ادویاتی طریقوں کو ترجیح دے رہی ہے، ایسے میں حجامہ ان دونوں مقاصد کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ یونانی طب میں حجامہ کے بارے میں تفصیلی لٹریچر موجود ہے لیکن حجامہ کے پورے عمل کے ہر مرحلہ کی سائنٹفک بنیادوں پر عملی توضیح کی ضرور ت ہے۔ اس کے بعد ہی حجامہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بنایا جاسکتا ہے۔ اسی خیال کے تحت کونسل نے حجامہ کے معیاری طریقہ عمل کا مسودہ تیار کرنے کا عمل شروع کیا، جس کے لیے ملک کے ماہرین پر مشتمل تین ورکنگ گروپ کی تشکیل کی گئی اور حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں ایک وقیع مسودہ تیار کیاگیا۔ مذکورہ مسودے پر علمی مباحثے اور اس کو اختیار کرنے کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا۔پروفیسر ایس۔ شاکر جمیل، سابق ڈی جی، سی سی آر یو ایم نے حجامہ سے متعلق معیاری طریقہ عمل اورورکنگ گروپ کی طرف سے اس کے لیے اپنائے گئے خاکہ کے بارے میں بتایا۔پروفیسر سنیل کوہلی، شعبہ طب، ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ، نئی دہلی نے طب یونانی سے اپنے تعلق خاطرکو بتایا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری تعلیم کے حصول کی مہمیز ان کو اپنے دادا جان جو کہ ایک ماہر حکیم تھے، کی طبابت سے ہی ملی، انہوں نے حجامہ کے معیاری طریقہ عمل کے لیے سی سی آر یو ایم کے اقدام کو سراہا اور اپنی قیمتی رائے دی۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر احمد سعید، سائنٹسٹ ۔۴کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد فضیل ، ریسرچ آفیسر، ایس ۔۴نے انجام دئے۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر راشد اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی)، حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ فار لٹریری اینڈ ہسٹوریکل ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، نئی دہلی کے انچارج کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

Related posts

غالب کی شاعری متنوع رنگوں کی حامل۔ پروفیسرسید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مانوبازگشت آن لائن ادبی فورم کی 125ویں نشست میںاساتذہ اور طلبہ کی شرکت

Paigam Madre Watan

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

3,500 مندوبین آج بیدر شہر پہنچے،کلیان کرناٹک پہلے جمبوری کی تیاریاں مکمل

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar