Education تعلیم

مانو میں جغرافیائی اطلاعاتی نظام کے ذریعہ انجینئرنگ مسائل کے حل کے موضوع پر پروگرام

حیدرآباد (پی ایم ڈبلیو نیوز) یو جی سی – مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اسپانسر کردہ پروگرام کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ ایک ہفتہ طویل پروگرام ’’ایپلی کیشن آف ریموٹ سنسنگ اینڈ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) ٹو انجینئرنگ پرابلمس‘‘ میں ملک بھر سے زائد از 50 شرکاء نے رجسٹریشن کروایاہے۔شرکاء سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ این ای پی 2020 کے نظریات کے مطابق پروگرام میں تربیت دی جارہی ہے۔ یہ پروگرام شرکاء کو حالیہ ترقیوں کی باریکیوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ عثمانیہ یونیورسٹی، این آئی ٹی پٹنہ؛ ڈپارٹمنٹ آف اسپیس ، حکومت ہند، نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسورس پرسنس شرکاء کو تربیت دے رہے ہیں۔ پروگرام کے مقاصد میں اساتذہ کو ریموٹ سنسنگ (آر ایس) کا استعمال اور جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) ، ہائیڈرو- پاور سیکٹر، آر ایس و جی آئی ایس کے استعمال سے موسمیات کی تبدیلی کے اثرات کی ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ، واٹر ریسورس انجینئرنگ میں ایڈوانس ریموٹ سنسنگ اور اس کا استعمال، ISRO خلائی پروگرام اور سیٹلائٹ گراؤنڈ اسٹیشن ٹیکنالوجیز کا جائزہ، زمین کے تحفظ اور پائیدار انتظام کے لیے ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے مٹی کے کٹاؤ کی تشخیص شامل ہیں۔پروگرام کا 2؍ فروری کو اختتام عمل میں آئے گا۔

مانو میںاساتذہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتوں پر ورکشاپ

مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اوردی قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتیں (21st Century Skills for Teachers) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ بتاریخ 12 تا 16؍ فروری 2024 کو منعقد ہو گا۔ یہ تربیتی پروگرام دی قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ اس لنک https://forms.gle/oG9aLaZzRLSbbgV96 پرفری رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ شرکاء کو ای سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے دن ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
"ہندوستانی آئین میں سماجی انصاف”
اردو یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر
حیدرآباد، 29؍جنوری (پریس نوٹ) یونیورسٹی لٹریری کلب، ڈین بہبودی طلبہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبۂ سیاسیات، مانو نے ہندوستانی آئین میں سماجی انصاف کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ایک جمہوری اور سیکولر ریاست کا تصور پیش کرتا ہے اور تمام طبقات کے لیے بہت سے حقوق بھی دیتا ہے۔ یہ دستور اپنے آپ میں خاص ہے کیوں کہ اس میں نہ صرف عوام اور عوامی رائے کو اہمیت دی گئی ہے بلکہ حکومت سے اوپر آئین کی بالادستی قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستانی عوام کو اور خاص طور پر مظلوم طبقات کو آئین کو مظبوطی کے ساتھ تھام کر اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں اپنے شہری ہونے کے احساس کو بیدار کرنے اور بطور شہری اپنے حقوق کو پہچاننے کی بھی ضرورت ہے۔
اس پروگرام کی صدارت ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے کی۔ صدر لٹریری کلب ڈاکٹر فیروز عالم نے طلبہ کے سامنے کلب کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقعے پر یونیورسٹی کے کلچرل کوآرڈنیٹر جناب معراج احمد بھی موجود تھے۔ سکریٹری لٹریری کلب طلحہ منان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور جوائنٹ سکریٹری مظہر سبحانی نے مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا۔ جوائنٹ سکریٹری عالیہ ندا کے اظہار تشکر کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج

Related posts

دہلی اور پنجاب کو چھوڑ کر ملک میں کہیں بھی سرکاری اسکولوں پر بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے لیے کام نہیں کیا جا رہا ہے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں پروفیسر خواجہ اکرام کا لیکچر ’’مطالعہ میر کی اہمیت‘‘

Paigam Madre Watan

شعبہ فارسی کی ہونہار طالبہ عرشی بانو کی پی ایچ ڈی مکمل.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar