National قومی خبریں

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے کیا کلچرل اکیڈیمی کے تعاون سے سوپور میں محفل مشاعرہ منعقد ،وادی کے کہنہ مشق شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کوکیا محظوظ

سرینگر , بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کے باہمی تعاون سے ایک پُروقار اورشاندارمشاعرہ کا انعقاد کیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق کہکشان ہوٹل امرگڈھ سوپور میں منعقد ہ محفل مشاعرہ کی صدارت بزم کے صدر یوسف صمیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ محمد اسحاق مجروع ایوان صدارت میں موجود تھے ۔ محفل کا آغاز تلاوت قران سے ہواجی ایم زاہدنے تلاوت کا فریضہ انجام دیا اور ریاض ربانی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت معروف شاعر طارق احمد طارق نے کی۔جن شعراء نے اس مشاعرے میں اپنا کلام سنایا ان میں رمیض رشک،جی ایم ذاہد،غلام محی الدین دلاور،مجید شہباز،سعید شوکت ہاشمی، ریاض ربانی مدثر مرچال،نظیر نبی ،طارق احمد طارق، اطہر فاروق،حسن اظہر،گلزار جعفر،اسحاق مجروح ، شہناز رشید ،اور یوسف صمیم قابل ذکر ہیں ۔کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے محمد اشرف نجار نے پروگرام کے دوران اپنی تشریف آوری سے محفل کو زینت بخشی۔اپنے صدارتی خطبہ میں یوسف صمیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور فعل انجمنوں کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا عزم دھرایا۔پروگرام کے آخر پر مدثر مرچال نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Related posts

The current order of the Supreme Court for the Heera Group and its reality

Paigam Madre Watan

مدرسہ مریم میں ایک عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

ڈاکٹر ساجد نعیم کو ڈاکٹریٹ مکمل کرلینے پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے استقبالیہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment