National قومی خبریں

ایک دوسرے کے ہمدرد بن کر رہیں. ضیاء اللہ ایوبی 

بلوا سینگر، سنت کبیرنگر، خدمت خلق ایمان اوراسلام کی روح،دنیا وآخرت کی سرخ روئی کا ذریعہ ہے، صرف مالی مدد کرنا ہی خدمت خلق نہیں  بلکہ کسی کی کفالت کرنا ، کسی کو تعلیم وتعلم سے آراستہ کرنا،مفید مشورے اورخیر کی تلقین کرنا نیزشرور وفتن سےکسی کو بچانا،کسی کوکوئی ہنر سکھانا، علمی سرپرستی کرنا، تعلیمی ورفاہی اداروں کا قائم کرنا، کسی کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان جیسے دوسرے بہت سے امور واعمال ہیں جو خدمت خلق کے زمرے آتی ہیں  ۔ مزکورہ خیالات کااظہار ارشد کبیری سلفی نے کیں  اسلام میں احترام انسانیت اور مخلوقِ خدا کے ساتھ ہمدردی وغم خواری کےعمل کو  قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے،چناں چہ قرآن مقدس اور احادیث نبویہ میں جگہ جگہ انسانی خدمات کو بہترین اخلاق اورعظیم عبادت قراردیا گیا ہے، مزکورہ خیالات کا اظہار فیضان ملی پبلک اسکول کے مینیجر ضیاء اللہ ایوبی نے کہا کہ حیرت ہے ان لوگوں پر جنہوں نے دین اسلام کی من گھڑت تصویر پیش کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیاکہ اسلام میں خدمت خلق کا کوئی جامع تصور موجود نہیں ہے، جب کہ سچائی اورحقیقت یہ ہے کہ اسلام نے مسلمانوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ آپس میں بلا تفریق مذہب وملّت ایک دوسرے کے  ہمدرد وبہی خواہ بن کے رہیں،وہیں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ دین اسلام نے دنیا کو جینے کا سلیقہ ہمدردی وغمگساری کاطریقہ دیا ہے ورنہ  اعلان نبوت سے پہلے کے اطوار پر نظر کریں تومعلوم ہوگاکہ دنیا کا ہر جرم جاری وساری تھا یہ اسلام ہی کا فیض کہ اس نے فقط انسانوں کے تئیں ہی نہیں بلکہ جذبۂ ہمدردی کوجانوروں کے ساتھ بھی حسن معاملہ کا حکم ودیعت کردیا ہے،اس پر بہت سی روایات وشواہد موجودہیں

Related posts

تربیت ہی آگے چل کر کسی بچے کو سماج کے لیے اچھا یا برا انسان بنا سکتی ہے:شفاعت حسین

Paigam Madre Watan

مسجد اقصیٰ اور ارضِ فلسطین کی تاریخ سے واقفیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی، مولانا آزاد کے افکار کی مشعل بردار: ڈاکٹر سبھاش سرکار

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar