Delhi دہلی

اسٹیٹ تکمیل الطب کالج،لکھنؤ میں جشن یوم یونانی 2024کا انعقاد

ہندوستان کے طبی اداروں میں اسٹیٹ تکمیل الطب کالج، لکھنؤ کو اولیت و مرکزیت حاصل ہے۔ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق جشن یوم یونانی کے تعلق سے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج وہسپتال میں سات روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔سات روزہ جشن یوم یونانی کی افتتاحی تقریب کاآغاز آج مؤرخہ ۸؍فروری ۲۰۲۴ء بروز جمعرات پروفیسرڈاکٹر عبد الوحید ڈائریکٹر یونانی سروسزاتر پردیش کی صدارت میں ہوا۔ پروفیسر عبد الوحید نے کہا کہ حکیم اجمل خان نے طب یونانی کے تعلق سے جو خواب دیکھا تھا آج وہ شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔اترپردیش میں طب یونانی کے فروغ و ترقی کے لئے حکومت اترپردیش نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ حکیم اجمل خاں نے ریسرچ و تحقیق کی جو شروعات کی تھی وہ آج شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ آج اسٹیٹ تکمیل الطب کالج،لکھنؤ حکومت اتر پردیش کی تعاون سے طب یونانی کے اندر ریسرچ و تحقیق کی نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ ہیلتھ منسٹر جناب ڈاکٹر دیاشنکر مشرا ’’دیالو‘‘ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ریسرچ و تحقیق کے میدان میں مختلف پروجکٹ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے اس موقع پر اسٹیٹ تکمیل الطب کالج،لکھنؤ کے سابق پرنسپل اور شہر لکھنؤ کے معروف طبیب حکیم احتشام الحق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حکیم قریشی نے طب یونانی کی تاریخی عظمت کو بیان کرتے ہوئے خاندان شریفی اور خاندان عزیزی کے امتیازات پر تفصیلی سے روشنی ڈالا۔واضح رہے کہ موجودہ کالج کاتعمیری سلسلہ حکیم موصوف کی محنتوں و کوششوں سے انجام پایا۔پروفیسر حکیم ارشد علی نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت فرما کر طلبا کو اپنے قیمتی مشورے سے نوازا۔ جناب عبد القدوس جنرل سکریٹری مولاناآزاد میموریل اکیڈمی ،لکھنؤ نے بھی حکیم اجمل خاں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کے روح روان اور کالج کے پرنسپل پروفیسر حکیم عبد القوی نے جشن یوم یونانی کی ضرورت و اہمیت اور مسیح الملک حکیم اجمل خان کی قربانیوں و طبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پروگرام میں شریک مہمانان گرامی ، اساتذہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رخشندہ بیگ نے انجام دیئے۔ پروگرام کی انتظامی ذمہ داریوں کے فرائض ڈاکٹر شمیم ارشاد ، ڈاکٹر رخشندہ بیگ اور ڈاکٹر عبد الخالق نے کالج کے اساتذہ و طلبا کے تعاون سے انجام دیئے ۔ افتتاحی تقریب کے بعد یوجی اینڈ پی جی کے طلبا نے پاور پاؤنٹ کمپٹیشن میں حصہ لیا۔ پروگرام کی اساتذہ ،طلبا کے علاوہ غیر تدریسی عملہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Related posts

ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے ٹوڈا پور گاؤں میں جدید چوپال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

Paigam Madre Watan

بی جے پی کی ای ڈی کا مقصد کیجریوال سے پوچھ گچھ کرنا نہیں تھا، بلکہ انڈیا الائنس کے اہم چہرے کو انتخابی مہم سے روکنا تھا: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

پولیس نے روکا تو حامیوں نے سڑک پر لیٹ کر احتجاج شروع کر دیا، پنجاب کے وزیر تعلیم اور پارٹی ایم ایل اے سمیت 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar