بیدر،بیدر کے شاہین نگر میں واقع شاہین کیمپس کے احاطہ میں8؍فروری سے 12فروری تک منعقد ہونے والے پہلے کلیان کرناٹک جمبوری کی تیاریاں جاری ہیں۔مین اسٹیج، الگ اسٹیج، بیٹھنے کا انتظام، مندوبین کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کرنے کیلئے تیاریاں زوروں پر ہے۔پوری ریاست میں پہلی بار بیدر میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے اشتراک سے ڈیوژنل سطح کی جمبوری کا انعقاد کیا گیا ہے۔جمبوری کوآرڈینیٹر ملیشوری جوجارے جو اسکاؤٹس اور گائیڈس کے ریاستی آرگنائزنگ کمشنر بھی ہیں، نے کہا کہ زیادہ تر تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہیں۔جمبوری میں ا سکاؤٹس اور گائیڈز کے افسران،معززین،اسکاؤٹ لیڈر،روورز،رینجرز سمیت 3500 افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کی شام ہی بیدر آئیں گے۔ٹرین اور بسوں کے ذریعے شہر آنے والوں کو شاہین کیمپس شاہین نگر تک لانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے رہائش،دوپہر کا کھاناناشتہ پینے کا پانی، ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کئے گئے ہیں۔کالج کے احاطے میں لڑکوں کی رہائش کے لیے 175 خیمے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج کے ہاسٹل، ہال اور اس کے سامنے ٹینٹ میں لڑکیوں کے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔متعلقہ اضلاع کا شو روم،جمبوری معلومات،اسکاؤٹس سامان سمیت مختلف اسٹورز،مندوبین کے لیے شناختی کارڈ،بیج جمبوری نغمہ وغیرہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایڈونچر اور تفریحی سرگرمیوں سمیت مختلف سرگرمیوں کے لیے لیس ہے۔اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ریاستی پرنسپل کمشنر پی جی آر۔ سندھیا،بیدر ڈسٹرکٹ یونٹ کے نائب صدر جمبوری چیف ڈاکٹر عبدالقدیر،ایڈیشنل ہیڈ گرّما سداریڈی، سکریٹری ڈاکٹر۔ ایس بی بھرشٹی اور خازن توصیف میڈکیری کی رہنمائی میں تیاری کا کام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہڈاکٹر عبدالقدیر ایک بامعنی جمبوری کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کر ر ہے ہیں۔ بابو راؤ نمبورے،انیل شاستیچ،جے شیلا،رمیش تابشٹی،راچایااور دیگر تیاریوں میں مصروف ہیں۔8 تاریخ کو صبح 10 بجے شہر میں ریالی کا انعقاد کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب شام 4 بجے ہوگی۔9 تاریخ کو جمبوری کی ایک ٹیم دلچسپ مقامات کا دورہ کرے گی اور صفائی کا کام کرے گی۔اس دن جمبوری میں ریٹائرڈ لوک آیوکت سنتوش ہیگڑے، ایک لیکچر دیں گے۔ 10 تاریخ کو اسٹیج پروگرام کی تقریبات کا ماحول بنایا جائے گا۔اختتامی تقریب 11 تاریخ کو شام 5 بجے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 12 تاریخ کو دعا کے بعد جمبوری کا اختتام عمل میں آئے گا۔
Related posts
Click to comment