Delhi دہلی

موجودہ حالت میں ہمیں خصوصی طور پر لڑکیوں کیلئے ادارے قائم کرنے پر توجہ دینی ہے: الحاج محمد عرفان احمد

جامعۃالطیبات(نسواں) مسلم گرلز کالج کی شاہین لائبریری میں لڑکیوں کو تعلیم سے بیدارکر نے کے خاطر پروگرام منعقد:


نئی دہلی، پچھلی شب جامعۃالطیبات(نسواں) مسلم گرلز کالج کی شاہین لائبریری حبیب گڑھ رود، سہارنپور میں ملک کے وزیر اعظم عالیجناب نریندر دامودر داس مودی صاحب کے خواب کے مطابق ایک ہاتھ میں کمپیوٹر اور دوسرے میں قرآن شریف کو عملی جامہ پہنانے والے ’بیٹی بچاؤ -بیٹی پڑھا ؤ اور پڑھے گی بیٹی- بڑھے گی بیٹی‘ خصوصی ابھیان کے تحت ایک شاندار بیداری پروگرام کا انعقاد بہترین طریقے سے کیا گیا، جس میں کالج کے پرنسپل مولانا یعقوب بلند شہری سمیت سہارنپور شہر کے معروف علمائے کرام اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے خوبصورت پروگرام کو بیحد کامیاب اور یادگار بنایا۔ اس موقع پر مشہور و معروف سماجی و ملی لیڈر اور پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی الحاج محمد عرفان احمدصاحب نے مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کر کے پروگرام کی ستائش کی۔ انہوں نے حدیث شریف کے حوالے سے کہاکہ مذہب اسلام نے عورتوں کوخصوصی حق دئے ہیں، بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کے تعلق سے بھی خاص تاکید کی گئی۔ الحاج عرفان جی نے مزید کہا کہ ایک لڑکے کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے اور ایک لڑکی کی تعلیم پوری نسل کی تعلیم ہے، ایسے میں ہمیں علم کی اہمیت و افادیت کے سلسلے میں خاص توجہ دینی ہے۔ وہیں مرکزی حکومت میں قائم آل انڈیا حج کمیٹی اور سینٹرل وقف کو نسل میں ممبر کے طور پر اپنی بیش بہا خدمات انجام دینے والے محمدعرفان احمد صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت اچھا لگا یہاں آکر، یہاں لڑکیوں کیلئے شاندار تعلیم کا نظم و نسق ہے، لہذا موجودہ حالت میں ہمیں خصوصی طور پرلڑکیوں کیلئے ادارے قائم کرنے ہیں، تبھی مسلم قوم بھی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں شامل ہو سکتی ہے۔ اس خوبصورت اور کامیاب پروگرام کے اختتام پر بانی کالج اور ملک و قوم کیلئے خدمات کودیکھتے ہوئے مولانا محمد یعقوب بلند شہری کوملک کی مشہور تنظیم پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے اتر پردیش کے علماسیل کے کنوینر مقرر کیا گیا، جسکے موصوف کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی اورمحنت و لگن کیساتھ مزید کام کر نے کایقین دلایا۔ اس دوران حاجی غفران قریشی، اسلم مرزا، حاجی توقیر ،قاری شمشاد، محمد کامل، حاجی رضوان ، مفتی سلمان قاسمی،ڈاکٹر شاہنواز، ایوب بھائی ودیگر بھی موجود رہے.

Related posts

Mohammad Naseem and Mohammad Irshad from the Ghaziabad district of Uttar Pradesh An individual has been elected to the esteemed position of Minority Affairs Officer within the AIMEP organization

Paigam Madre Watan

Karnataka Shimoga’s terrorist cyber criminals Aqeel and Muneeb

Paigam Madre Watan

عقیل اور منیب کے ذریعہ چرائے چیک مقدمہ پر ہائی کورٹ کا اسٹے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment