Education تعلیم

ثقافتی ورثے کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری

حیدرآباد، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آڈیو ویژول آرکائیونگ کے سہ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ورکشاپ قومی ادارہ نیشنل کلچرل آڈیوویژول آرکائیوس (این سی سی اے)، اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)، وزارت ثقافت، حکومت ہند کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاحی اجلاس کل منعقد ہوا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے افتتاحی اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ہمارے ثقافتی ورثے کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ثقافتی تبادلے، تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو واضح کیا۔ڈاکٹر پرتاپ آنند جھا، ڈائرکٹر کلچرل انفارمیٹکس، این سی اے اے، آئی جی سی اے، وزارتِ ثقافت نے اپنے خطاب میں آرکائیونگ کے ذرائع اور مواد کے تحفظ کے لیے درپیش مسائل کا ذکر کیا۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے بھی خطاب کیا۔جناب رضوان احمد ، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے خیر مقدمی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو ویژول آرکائیونگ کے ذریعہ ورثے کا تحفظ محض تاریخی دستاویزات کی حفاظت کا معاملہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک معاشرے کے طور پر ہماری مجموعی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔ریسورس پرسن عرفان زبیری نے کہا کہ آڈیو ویژول آرکائیونگ کا عالمی سطح پر 1960 کے دہے میں آغاز ہوگیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے ہم اس میں بہت دیر سے آئے۔ورکشاپ میں آرکائیونگ شعبے کے ممتاز ماہرین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ شرکاء میں لائبریرین، ریسرچ اسکالرس، میڈیا سے جڑے افراد و دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔

Related posts

نعتیہ شاعری پر یہ نمائش اہلِ علم کے ذوقِ مطالعہ کو مہمیز کرے گی: پروفیسر اخترالواسع

Paigam Madre Watan

شاہین ڈگری کالج میں 14؍جنوری کو کانووکیشن تقریب کا انعقاد

Paigam Madre Watan

تصوف اور اردو شاعری دونوں کی بنیاد محبت: شمیم طارق اردو یونیورسٹی میں ’’اردو شاعری میں تصوف‘‘ پر توسیعی خطبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar