Delhi دہلی

اقرا انٹرنیشنل اسکول میں جلسہ سیرت النبی ﷺ و دستار بندی حفاظ کرام کا کامیاب انعقاد

نئی دہلی،جامعہ ابوبکر الصدیق الاسلامیہ کے زیر نگرانی جنوبی دہلی میں چلنے والا ادارہ اقرا انٹرنیشنل اسکول میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں دہلی و بیرونِ دہلی کی متعدد مایہ ناز دینی، علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے ایمان افروز خطابات سے ہزاروں حاضرین کو مستفید کیا، اس پروگرام میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی تھی ان میں مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی، مفتی عطاء الرحمٰن قاسمی،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی، مایہ ناز مقرر مولانا محمد جرجیس اٹاوی،ڈاکٹر امان اللہ مدنی، مرکز القضاۃ انڈیا کے صدر مولانا افروز عالم قاسمی ، مولانا عبدالنور سلفی، ڈاکٹر ظل الرحمان تیمی، کربس ہاسپٹل کے چیئرمین امتیاز نورانی، مولانا (ماہتاب) سعید اختر قاسمی، مولانا محمد عارف قاسمی، زائد گرلس کالج کے ذمہ دار اعلیٰ مولانا محمد ہارون صاحب، مولانا محمدعمران قاسمی، مفتی محمد مرتضی، مولانا ایاز بخاری، مولانا محمد راشد اثری، مولانا کمال الدین سنابلی، حاجی شمیم احمد،عبدالقدیر سلفی، ایچ آر گروپ کے چیئرمین صفات عالم ، معروف سماجی کارکن اور کانگریس لیڈر بلال احمد ندوی، معروف سماجی کارکن فیاض عالم سلفی وغیرہ اہم اور قابل ذکر ہیں۔
پروگرام کا آغاز معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم اور شعبہ عربی کے طلبہ کے تعلیمی مظاہرے سے ہوا ، جس میں متعدد طلبہ نے اردو، عربی، انگلش اور ہندی میں تقاریر کے نمونے پیش کئے اور سامعین پر گہرا چھاپ چھوڑا۔بعد ازاں، اقرا انٹرنیشنل اسکول کی دو طالبات نے عربی اور اردو میں تقاریر کے نمونے پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا اور بچوں کے سنہرے مستقبل کے لئے خوب دعائیں دی۔
پھر باضابطہ پروگرام کا آغاز ہوا، سب سے پہلے شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے صدر مفتی عطاء الرحمان قاسمی نے جلسہ سیرت النبی ﷺ اور دستار بندی برائے حفاظ کرام کے انعقاد پر مولانا محمد اظہر مدنی اور ان کے رفقاء کو مبارک باد دی ۔
بعد ازاں، مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی نے جلسہ سے خطاب کیا جس میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں کو واضح کیا اور مسابقہ تلاوت کلام پاک و حفظ ادعیہ ماثورہ کے انعقاد پر ادارے کے ذمہ داران کو دلی مبارک باد دی ۔ نیز مولانا نے کہا کہ نئی نسل میں خوابیدہ صلاحیتوں اور علمی شوق وذوق کو پروان چڑھانے کے لئے مسابقوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔
مولانا محمد ہارون سنابلی نے ۱۳؍طلبۂ معہد کے تکمیل حفظ پرادارے کے مدیر مولانا محمد اظہر مدنی کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یقینا اقرا انٹرنیشنل اسکول، معہد علی بن ابی طالب اور شعبہ عربی تمام ادارے تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جواں سال عالم دین مولانا محمد اظہر مدنی کا دامے درمے سخنے قدمے تعاون کریں تاکہ وہ اپنے مشن کو مزید مہمیز دے سکیں۔ مولانا نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے مفید خطاب بھی کیا۔
ڈاکٹر ظل الرحمان تیمی نے ادارے سے اپنی وابستگی اور لگاؤ کا ذکر کیا اور کہا کہ پروگرام کے آغاز میں اقرا اسکول کی طالبات نے جو تقاریر پیش کئے وہ حددرجہ متاثر ہوا،خاص طور پر عربی تقریر کے نمونے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوا کہ میں کسی عرب ملک میں بیٹھ کر کسی عرب کی تقریر سن رہا ہوں۔ ڈاکٹر موصوف نے اس کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مولانا محمد اظہر مدنی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور سیرت کے حوالے سے پیش کیا کہ اصلاح کے تعلق سے ہمیں کن اصولوں کو ملاحظہ رکھنا چاہئے۔
ڈاکٹر محمد امتیاز نورانی چیئرمین کربس ہاسپٹل شاہین باغ نے اپنے تاثراتی خطاب میں کہا کہ مولانا محمد اظہر مدنی نے اس جلسہ کے ذریعہ جیت پور کے واسیوں کو جو پیغام دیا ہے، وہ پیغام ہر خاص و عام کی کانوں میں پہنچ چکا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مولانا کے دست و بازو کو مضبوطی بخشے تاکہ مولانا مزید مضبوطی سے اپنے مشن میں آگے بڑھیں۔
مرکز القضاۃ انڈیا کے صدر مولانا افروز عالم قاسمی نے اپنے خطاب میں مولانا محمد اظہر مدنی سے اپنے دیرینہ تعلقات اور تعلیم کے میدان میں معہد علی بن ابی طالب کے کارہائے نمایاں انجام دیا اور بتایا کہ یقینا تعلیم کے میدان میں اقرا انٹرنیشنل اسکول اور دیگر ادارے قابل ذکر کارنامے انجام دے رہے ہیں ۔
جلسہ کا آخری خطاب مولانا محمد جرجیس اٹاوی کا ہوا، مولانا نے ڈیڑھ گھنٹے تک اپنی مسحور کن آواز اور گھن گرج خطاب کے ذریعہ حاضرین کو باندھے رکھا اور نبی آخر الزماں جناب محمد رسول ﷺ کے خطاب کے مختلف پہلؤوں پر شرح و بسط کے ساتھ روشنی ڈالی۔ مولانا نے اس علاقے میں اس کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مولانا محمد اظہر مدنی اور ادارے کے بانی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو مبارک باد پیش کی اور ادارے کی ترقی کے لئے نیک دعاؤں سے نوازا۔
مولانا محمد اظہر مدنی نے تمام حاضرین جلسہ ، اپنے معاوین، مقررین عظام اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا اورمولانا نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسول گرامی ﷺ کی سیرت اس قدر تابناک اور روشن ہے کہ آپ کی شخصیت کو اسوہ اور آئیڈیل قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں آپ کی سیرت اور تعلیمات کو اپنانے اور اختیار کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارے درمیان سے مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر تمام خرخشے کافور ہوسکیں، ہمارے اندر ایک دوسرے کے تئیں صبر و ضبط کا خو پیدا ہوسکے، ہمارے سماج میں امن و آشتی کا بول بالا ہوسکے ، ہم ملک و انسانیت کے حقیقی بہی خواہ بن سکیں اور وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا سرگرم رول نبھاسکیں۔
مولانا نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی، تشدد پسندی اور ٹیرورزم کا قلع قمع ہمارے نبی آخر الزماں نے اپنی تعلیمات کے ذریعہ ساڑھے چودہ سو سال پہلے کردیا تھا،قرآن پاک نے جہاں ایک انسانیت کی حفاظت کو انسانیت کی حفاظت قرار دیا اور اس میں مذہب و دین کی قید نہیں لگائی، وہی ایک انسان کے قتل کو پورے مانوتا کا قتل قرار دیا ہے۔
پروگرام کے اخیر میں حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو دستار بندی کرکے تکریم کی گئی اور انہیں توصیفی اسناد سے نوازا گیا، اسی طرح مسابقہ تلاوت کلام پاک و حفظ ادعیہ ماثور میں کامیاب طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور انہیں قیمتی تحائف اور انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جن لوگوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیئے ان میں مولانا رئیس الاعظم فیضی، قاری عبدالرحمن ثاقبی، ماسٹر اشفاق احمد ، عبداللہ سلفی، انجینئر تسلیم عارف، وسیم احمد ریاضی، نسیم احمد فیضی، امیر احمد ندوی، محمد ارشاد سنابلی، مصطفی سنابلی، عبدالقدیر سلفی اور دیگر مجلس استقبالیہ کے معزز اراکین اہم اور قابل ذکر ہیں۔

Related posts

کیرا لا اردوٹیچرس ایسو سی ایشن کی سہ روزہ ریاستی کانفرنس

Paigam Madre Watan

शिक्षा और उद्योग के बीच सौहार्दपूर्ण संबंधों को बढ़ावा देने में एमईपी सौहार्द्र पैदा करने के दृष्टिकोण के प्रति प्रतिबद्ध: डॉ. नौहेरा शेख

Paigam Madre Watan

ڈی سی پی سی آر میں فنڈز کے غلط استعمال کا الزام بے بنیاد ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar